سونو نگم کی شدید کمر درد کے باوجود اسٹیج پرفارمنس پر مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بھارتی گلوکار سونو نگم نے حال ہی میں موسیقی کےلیے اپنی محبت سے ایک بار پھر سب کو متاثر کردیا۔ گلوکار نے شدید کمر درد کے باوجود، پونے میں اپنے کنسرٹ میں پرفارم کیا۔
سونو نگم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کمر درد کی شدت سے دوچار نظر آ رہے تھے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ’’کچھ لوگوں نے پیشگوئی کی تھی کہ یہ سال حادثات اور طبی مسائل سے بھرپور ہوگا اور لگتا ہے کہ وہ درست تھے۔‘‘
A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)
شدید کمر درد میں مبتلا ہونے کے باوجود، انہوں نے پونے کے اپنے کنسرٹ میں شرکت کی اور اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے انہیں کمر میں شدید درد محسوس ہورہا تھا، لیکن انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمے داری نبھاتے ہوئے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
View this post on InstagramA post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)
سونو نگم کی اس محنت اور لگن کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کی تعریف کی اور ان کےلیے نیک تمنائیں پیش کیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اکشے کو سیٹ پر 100 انڈے کیوں مارے گئے؟ کوریوگرافر کا حیران کن انکشاف
کوریوگرافر چنی پرکاش نے بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی لگن کی تعریف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار پر پورے سو انڈے پھینکے گئے تھے۔
اکشے کے ساتھ ان گنت گانے کرنے والے کوریوگرافر چنی پرکاش نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اکشے کے اندر اپنے کام کو لے کر جو اخلاقیات ہیں وہ شاید ہی کسی اور اداکار میں دیکھنے کو ملیں۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کھلاڑی کی شوٹنگ کے دوران ایک گانا تھا جس کی عکسبندی انتہائی چیلنجنگ تھی کیونکہ اس میں اکشے پر 100 انڈے پھینکنے تھے۔
چنی پرکاش نے کہا کہ اکشے نے مجھے کبھی کسی گانے کا اسٹیپ تبدیل کرنے کو نہیں کہا، کھلاڑی میں بھی ایک لڑکی کو اکشے پر انڈے پھینکنا تھے، پہلے انڈے پھینکے جانے پر درد ہوتا ہے، اس کے بعد اس میں سے آنے والی بُو انتہائی بری ہوتی ہے۔
کوریوگرافر کے مطابق اکشے نے نہ ہی موڈ خراب کیا اور نہ ہی کہا کہ یہ اسٹیپ تبدیل ہونا چاہیے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام کو لے کر کتنے سنجیدہ رہتے ہیں۔
چنی نے مزید بتایا کہ یہ ایک بار نہیں، کئی بار ہوچکا ہے جب اکشے نے اس قسم کے مشکل سین کیے ہوں۔