چیمپیئنز ٹرافی؛ گمبھیر نے کن بھارتی کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں باندھ لیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی:
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں دو تجربہ کار کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں باندھ لیں۔
گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ کپتان روہت شرما اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی دونوں تجربہ کار پلیئرز آئی سی سی ایونٹ میں اہم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ حالیہ میچز میں ان کی پرفارمنس کچھ اچھی نہیں رہی ہے لیکن پھر بھی چیمپیئنز ٹرافی میں ان دونوں کا کردار خاصا اہم ہوگا۔
مزید پڑھیں؛ ’کوہلی اور گمبھیر کی لڑائی رکوانے کی وجہ سے لوگ جانتے ہیں‘
یاد رہے کہ آسٹریلین ٹور میں ناکامی کے بعد دونوں پلیئرز نے ملکی فرسٹ کلاس رنجی ٹرافی ایونٹ میں شرکت کی مگر اس میں بھی بیٹ پر لگا زنگ نہیں جھاڑ پائے۔
دونوں کھلاڑی اب انگلینڈ سے ون ڈے سیریز کی صورت میں چیمپیئنز ٹرافی کی تیاری کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
میڈی کیم ٹرافی: زون 6وائٹس اور3وائٹس کی فائنل میں رسائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسپورٹس ڈیسک) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے منعقد کردہ آرسی اے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تیسرے مرحلے میڈی کیم ٹرافی انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چھ وائٹس اور زون تین وائٹس نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں زون چھ وائٹس نے زون چھ بلوز کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ زون چھ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ عبداللہ جاوید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 69،محمد اذان نے 45، جبکہ سومان کبیر اور اسد عمر نے 18،18 رنز بنائے۔ عبدل وہاب اور رحمت اللہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں زون چھ بلوز 143 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ عبد الحئی نے 36، رحمت اللہ نے 25 اور عاطف علی نے 19 رنز بنائے۔ آف اسپنر عبداللہ جاوید نے 26 رنز دیکر 4، سعد سخاوت اور اسد عمر نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر فراز پٹیل نے زون 6 وائٹس کے عبداللہ جاوید کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔انو بھائی پارک گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں زون تین وائٹس نے زون سات وائٹس کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون سات وائٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ شایان احمد نے 46، زوہیب خان نے 28، علی شیر نے 20 اور طلحہٰ عرفان نے 18 رنز بنائے۔