ٹرمپ کے ٹیکسوں کی بھرمار سے ایشیائی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس بھی محفوظ نہیں رہیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی اپنے پچھلے دور کی طرح ایک بار پھر دنیا میں ’’ٹیکس وار‘‘ چھیڑ دی جس کے اثرات ایشیائی ممالک کی اسٹاک مارکٹس پر بھی پڑ رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے ٹیرف میں اضافے کے ردعمل میں کینیڈا نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کردیے۔
چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں امریکا کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ میکسیکو بھی سخت ردعمل دینے کی تیاری کر رہا ہے۔
اس تمام تر تجارتی جنگ کے اثرات ایشیائی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی دیکھے جا رہے ہیں جہاں شدید مندی کا رجحان ہے۔
جاپان اور جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی جب کہ سنگاپور کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔
بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک کی مارکیٹ بھی بے یقینی کا شکار ہیں۔ سرمایہ کار انتظار کرو اور نظر رکھو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
ٹرمپ کی اس ٹیرف پالیسی کے اثرات ایشیائی ممالک کے علاوہ دیگر براعظموں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی صورت حال کوئی بہت اچھی نہیں ہے خود امریکا میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اس خدشے کا اعتراف ٹرمپ خود بھی کرچکے ہیں لیکن وہ اپنی ٹیرف پالیسی سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔
بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بات سے خوش ہیں کہ ان کے اقدمات کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔
یورپی یونین کی کرنسی یورو 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ چینی یوان اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں بھی ریکارڈ کمی ہوئی۔
علاوہ ازیں اب تک سب سے مستحکم سمجھے جانے والے سوئنس فرینک کی قدر میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔
چنانچہ دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کو ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیرف پالیسی کی کامیابی سمجھ رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشیائی ممالک کی کی اسٹاک مارکیٹ کی قدر میں میں بھی
پڑھیں:
مودی کے دوغلی پالیسی اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-3
امرتسر (آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دوغلی پالیسی اور اقلیتوں سے امتیازی سلوک بے نقاب ہوگیا ہے اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے بھی مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی بی جے پی کی پالیسی پاکستان کیخلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ؟ان کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ کتنی بڑی بات ہے کہ ہاتھ نہیں ملایا ، کیا اس سے آپریشن سندور جیت گئے؟ ۔یاتو ایسے ہوا ہو کہ آپ نے کہا ہو ہم اس گیند کو ہاتھ نہیں لگاتے اس کو پاکستان کا بلا لگا ہوا ہے۔میڈیا سے بات چیت کے دوران بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان نے مودی حکومت کے خوب لتے لیے،بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان کاکہنا تھاکہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہی بی جے پی کی پالیسی پاکستان کیخلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ؟۔ پاکستان سے کسی فنکار کو فلم میں کام کرنے کے لیے لیا گیا جو پہلگام واقعے سے پہلے کی شوٹنگ ہے۔ کہا گیا وہ فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے ورنہ اس کو ملک کاغدار کہیں گے۔فلم روکی گئی تو نقصان پروڈیوسر اور فنکاروں کا ہوا۔بھگوانت سنگھ مان نے کہا کہ جو کل میچ ہوا، اس کا پروڈیوسر بڑے صاحب (امیت شاہ) کا بیٹا ہے، ان کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ فلم تو پہلے کی شوٹنگ تھی جو ریلیز نہیں ہونے دی گئی مگرکل والا میچ تو لائیو تھا، اب ان کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ کتنی بڑی بات ہے کہ ہاتھ نہیں ملایا ، کیا اس سے آپریشن سندور جیت گئے؟ ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آتا میچ کرانے کی کیا مجبوری تھی، میچ کھیلنے کا حصہ تو پاکستان کو بھی جائیگا۔ سرداروں سے کیا قصور ہو گیا ہے کہ انہیں پاکستان عبادت کے لیے نہیں جانے دیتے؟۔ اگر میچ کھیل سکتے ہیں تو کرتار پور عبادت کے لیے جانے دینے میں کیا حرج ہے؟۔ کیا سارا کچھ آپ کی مرضی سے چلے گا؟۔ افغانستان میں آفت آئی تو ایک منٹ میں پیسہ پہنچ گیا، پنجاب میں آفت آئی مگر ابھی تک ایک پیسہ نہیں آیا۔