شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
لاہور میں پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شہری کو یرغمال بنا کر تشدد کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
لاہور میں چونگ پولیس نے 6 ملزمان کو اتحاد ٹاؤن سے گرفتار کیا۔ شہری ایمیگریشن وکیل کے طور پر کام کرتا ہے۔ ملزمان نے شہری کو پراپرٹی آفس میں یرغمال بنایا۔ تشدد کرتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ ملزمان نے شہری کے والد کو کال کرکے دھمکایا اور اس سے کام چھوڑنے کا مطالبہ کرتے رہے۔
ملزمان میں محسن علی،ارسلان ، محمد وارث، عثمان، شاہد امین اور محمد عمران شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں؛ آئی جی پنجاب
سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ارفع کریم ٹاور پر خود کش حملے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی آٹھویں برسی پر شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 2017ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 08 افسران و اہلکاروں نے لاہور ارفع کریم ٹاور پر خود کش حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں 01 سب انسپکٹر، 01 اے ایس آئی اور 06 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ سب انسپکٹر ریاض احمد، اے ایس آئی فیاض احمد، کانسٹیبلز سجاد علی، عابد علی،علی رضا، غلام مرتضٰی، عمیر غنی اور معظم علی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔