کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے. علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ کرم میں جرگے کے ذریعے بڑے مسائل پر قابو پالیا گیا ہے ، کرم میں قیام امن کے لیے حکومت نے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں، امن کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں سے حکومت آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی.
(جاری ہے)
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم میں چند جگہوں پر شرپسند ہیں جن کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے، شرپسندوں کے سروں کی قیمت مقرر کی ہے تاکہ مسئلہ جڑ سے ختم کیا جائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ جرگے سے مسائل کا حل نکالا ہے، چیلنجز بہت ہیں تاہم ہر چیلنج سے مقابلے کو تیار ہیں، بنکرز کرم میں قیام امن کے لیے مسئلہ تھے، جنہیں روز گرایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کرم سو سال سے زیادہ پرانا مسئلہ ہے جو وقتا فوقتا اٹھتا رہا ہے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ راشن کی چار بڑی کھیپ کرم پہنچائی جا چکی ہیں.
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کالے قوانین کے ذریعے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہی ہے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کو تحفظ دینے کی کوشش ہے 8فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم سمیت غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی. انہوں نے کہا کہ 8فروری کو فارم 47کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا، حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے، صحافیوں سمیت ہر شعبہ اور مکتبہ فکر کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت ہے، حکومت کالے قوانین کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم حکمرانوں کے گلے پڑے گی، 8 فروری ملک کو مینڈیٹ چوروں کے چنگل سے آزاد کرانے کے عہد کا دن ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ کے ذریعے علی امین
پڑھیں:
بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے۔
اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، بانی کے پاس اس وقت ایف آئی اے موجود ہے اور سوالات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے عہدیدار بانی پی ٹی آئی سے ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سوال کر رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اکاؤنٹ میرا ہے کچھ اہم ہے تو سوال کریں اور وقت ضائع نہ کریں۔
علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، تمام مسائل پر عوام کو اعتماد میں لیا جائے کیونکہ آپریشن حل نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی ماحولیاتی تبدیلی کی بات کی تھی، آج دنیا مان گئی ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑا مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے جلسے میں عوام کو بھرپور شرکت کرنا ہوگی، جلسے کا مقصد بانی کی رہائی قانون کی بالادستی اور عام آدمی کو حقوق دلوانا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ہے، مجھے ملاقات کی اجازت نہ دینے سے میرے لیے مسائل پیدا ہورہے ہیں، میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد امن کا لائحہ عمل بنایا جائے گا، میری ملاقات نہ کروانا قانون کی خلاف ورزی ہے، عدلیہ کے حکم کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے لیکن میں عدلیہ کے لیے ریلی نکالوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں جنازوں پر سیاست نہیں کرتا، میں خود فوجی کا بیٹا ہوں، میں ایک جنازے پر نہیں گیا تو اس پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے، جنازوں پر نہیں اصل مسائل پر بات کرو اور ایسی باتیں کرکے مزید سیاست کو آلودہ نہ کریں۔