وزیراعظم کا مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے جنوری 2025ء میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ 2024ء کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28 اعشاریہ 73 تھی، جو دسمبر میں 4 اعشاریہ1 فیصد ہوئی۔
معاشی ماہرین کی ستمبر میں مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کےلیے خوشخبری سے کم نہیں، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ جنوری 2025ء میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2 اعشاریہ 4 فیصد پر آ چکی ہے، جو 9 سال میں مہنگائی کی کم ترین سطح ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے، غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی سے عوام کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی سے تمام شعبوں میں ترقی کے مثبت اشاریے آ رہے ہیں، مہنگائی میں مزید کمی معاشی پالیسیوں، اقدامات کے درست سمت میں ہونے کی سند ہے، حکومت مہنگائی میں مزید کمی کےلیے انتھک محنت کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں مہنگائی مہنگائی میں مہنگائی کی
پڑھیں:
ایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا۔
ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر قیمت پر امت کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔