وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر ایاز صادق کے گھر آمد کی اندرونی کہانی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر آمد کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم اسپیکر ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر ان کے گھر آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور اسپیکر کی ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تلخیاں کم کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وزیراعظم سے ملاقات میں شازیہ مری نے نہروں کا معاملہ اٹھایا، خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی نے پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد پر زور دیا۔
پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے اپنی اپنی مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے باوجود ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، چھوٹے چھوٹے سیاسی معاملات کو حل کر لیں گے، اگر مسائل حل نہ ہوئے تو ایاز صادق ہم سے زیادہ آپ کے دوست ہیں یہ حل کروا دیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایاز صادق نے تو پی ٹی آئی سے بھی مذاکرات جاری رکھنے کی پوری کوشش کی، پیپلز پارٹی اور ہماری جمہوریت کیلئے جدوجہد ایک جیسی ہے، بات چیت اور مذاکرات سے تمام مسائل حل کر لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ڈپٹی اسپیکر کے بیٹے کو تحائف دیے اور شادی کی مبارکباد دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں سیاحوں کے قتل کے واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بلا اشتعال یکطرفہ اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح طلب کر لیا۔
ذمہ دار سرکاری ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر مشاورت کی جائے گی۔ حکومت کا بھارت کے یکطرفہ اقدامات کا موثر جواب دیا جائے گا
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شریک ہو گی۔
پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
Waseem Azmet