Jang News:
2025-07-26@21:46:56 GMT

ڈی جی خان: دو قبائل میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

ڈی جی خان: دو قبائل میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں قبائلی علاقہ کشوبہ میں دو قبائل میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ اسد خان کے مطابق بائل کے درمیان تصادم ایک شخص کی ہلاکت کے بعد شروع ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں قبائل میں فائرنگ ہوئی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی

پشاور:

شبقدر میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے والد اور بیوی کو قتل کردیا جب کہ بھائی زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ شبقدر کے علاقے دلہ زاک میں پیش آیا جس پر تھانہ سرو کلی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم اعجاز کی گھر میں والد سے گھریلو تنازع پر تکرار ہوئی جس پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اس کا والد اور بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر بھائی زخمی ہوگیا۔

ملزم کے زخمی بھائی نواز شریف ولد راویل شاہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران اس کے بھائی اعجاز کی والد سے کسی بات پر تکرار ہوئی، جس پر اعجاز نے طیش میں آ کر فائر کھول دیا۔

بھائی کے مطابق والد راویل شاہ اور بھابی مسماۃ (ز) گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے اور وہ زخمی ہوگیا جب کہ بھائی موقع سے فرار ہوگیا۔

سرو کلی پولیس نے زخمی بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، قائدآباد میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم زخمی، ساتھی فرار
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے برگر فروش جاں بحق
  • بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ؛ ایم-8 شاہراہ پر 3 افراد قتل
  • ایران میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، ججز کے کمروں میں فائرنگ، متعدد افراد جاں بحق
  • جوہر ٹاؤن: پراسرار فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • ہنگو ؛ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ
  • شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • راولپنڈی، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • راولپنڈی میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا