Nawaiwaqt:
2025-09-18@14:53:25 GMT

زرداری ‘صدر شی کی دعوت پر آج سے چین کا 5 روزہ دورہ کریں گے 

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

زرداری ‘صدر شی کی دعوت پر آج سے چین کا 5 روزہ دورہ کریں گے 

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر4  سے8  فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر مملکت بیجنگ میں صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ اور دیگر سینئر چینی رہنمائوں سمیت چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ بیان کے مطابق بات چیت میں اقتصادی اور تجارتی تعاون پر خصوصی توجہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات کے متعلق پاک چین تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیاہے کہ دونوں فریق عالمی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور کثیرالجہتی فورمز پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر صدر مملکت چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں نویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے

ارومچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا گورنر ایرکن اور نائب گورنر چن نے استقبال کیا، گورنر ایرکن صدر زرداری کی گاڑی میں ساتھ بیٹھ کر اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑنے آئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ ارومچی سے پاک چین علاقائی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے اپنے چین کے دورہ کے دوران چین کے شہر چنگدو میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ لی شو لی سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی تھی۔صدر آصف علی زرداری نے صوبہ سچوان میں مہمان نوازی اور گولڈن پانڈا فورم کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا تھا جبکہ لی شو لی نے صدر شی جن پنگ کی نیک تمناؤں سے آگاہ کیا تھا، لی شو لی نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین ہمیشہ مضبوط بھائی رہیں گے اور دنیا کو بارود نہیں بلکہ کتابوں کی خوشبو کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

?دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں بڑھانے پر بات چیت ہوئی تھی، ?مسٹر لی شو لی نے صدر زرداری کے فروری کے دور? چین اور حال ہی میں چائنا ڈے لی میں شائع ہونے والے مضمون کی تعریف بھی کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کی اُرمچی میں چینی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے اہم ملاقات
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
  • صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
  • شنگھائی: صدر مملکت آصف زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر ملاقات کررہی ہیں
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت