پیکا ایکٹ قبول نہیں ہے ،سید عبید شاہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
خیرپور (جسارت نیوز ) وفاقی حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے پیکا ایکٹ ترمیم بل کے ذریعے صحافیوں پر وفاقی حکومت الٹے سیدھے بل تھوپ رہی ہے ہم اس بل کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار یونین آف جرنلسٹ کے ضلعی صدر سید عبید شاہ جیلانی نے دیھ سوہو میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی
---فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کو وفاقی حکومت کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی صوبے کے حکمرانوں کو سنجیدگی سے کام لینا چاہیے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہماری ترجیح ہے، صوبے کی بہتری کے لیے ہم مل بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر سے ہوگا، اسلام آباد سے نہیں، ہر صوبے اور علاقے کے فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں این ایف سی کے لیے تیار کرنی چاہیے۔