Islam Times:
2025-11-03@16:50:58 GMT

بانی پی ٹی آئی کا خط لکھنا مثبت سیاسی حکمت عملی ہے

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی کا خط لکھنا مثبت سیاسی حکمت عملی ہے

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ عمران خان کی یہ ایک مثبت سیاسی حکمت عملی ہے۔ انھوں نے خط لکھا ہے، خط لکھ کر انھوں نے ایک ٹینشن تناؤ اور کشیدگی ہے، اس کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر وہاں سے خط کا جواب بھی مثبت آتا ہے تو یہ اور بھی اچھی بات ہوگی، تناؤ ختم ہونے کا ایک راستہ نکلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے تو یہ ڈیولپمنٹ لگ رہی ہے، حکومتی حلقے کسی حد تک پریشان بھی ہیں، اگر اس کو فیک نیوز نہ قرار دیا جائے، پیکا قانون مجھ پہ نہ لگے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کی چیزیں سمپل ہے کہ بلاوجہ نہیں ہوا کرتیں کہ اچانک آپ کو خیال آیا کہ آپ بہت تنقید کر رہے تھے، آپ نے کہا کہ نہیں چلو ایک خط لکھ کر دیکھ لیتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایک سابق وزیراعظم کی طرف سے آرمی چیف کو لکھا گیا خط ہے، یہ یقیناً کچھ سوچ کر لکھا ہوگا یا انھیں کوئی مشورہ اس طرح کا دیا گیا ہوگا۔

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ عمران خان کی یہ ایک مثبت سیاسی حکمت عملی ہے۔ انھوں نے خط لکھا ہے، خط لکھ کر انھوں نے ایک ٹینشن تناؤ اور کشیدگی ہے، اس کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر وہاں سے خط کا جواب بھی مثبت آتا ہے تو یہ اور بھی اچھی بات ہوگی، تناؤ ختم ہونے کا ایک راستہ نکلے گا۔ تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل سیاسی مفاہمت میں ہے، لیکن یہاں پر ایشو یہ ہے کہ پی ٹی آئی جب بھی کوشش کرتی ہے کہ وہ ریچ آؤٹ کرے، طاقت اور اختیار کے حلقوں کی طرف تو عجیب سا خوف گورنمنٹ میں پھیل جاتا ہے اور میڈیا کے ذریعے وہ دوبارہ سے وہی بیانیہ لایا جاتا ہے۔

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ خط ڈپلومیسی ہو رہی ہے، اب ان خطوط کے خط بھی لگ چکے ہیں، کئی کے جواب آچکے ہیں اور برسرعام آچکے ہیں۔ کچھ دن پہلے عمران خان نے چیف جسٹس کو بھی خط لکھا تھا، اب انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھ دیا ہے، وہ روزانہ ہی خط آرمی چیف کو دیتے ہیں، کبھی کوئی نام لیکر، کبھی کوئی نام لیکر، اب ریٹن بھی لکھ دیا۔ تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا خط سے واضح ہوتا ہے کہ کوئی پیش رفت ہونے والی ہے یا بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اپنے رابطے بڑھانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کیے گئے ہیں، یہ ظاہر ہے، ایک اچھی بات ہے، اس طرح ہر پاکستانی کی سوچ ہونی چاہیئے کہ ملک کو استحکام دینے کیلیے کام کرنا چاہیئے بلکہ یہ ان کی طرف سے ایک میسج دیا گیا ہے، ان کے کارکنوں کو نہ صرف پاکستان بلکہ باہر بھی کہ پاکستان کیلیے اپنا رویہ سافٹ کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ انھوں نے خط لکھ کی طرف

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • کینیڈا اور فلپائن کا دفاعی معاہدہ، چین کو روکنے کی نئی حکمتِ عملی
  • بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • مصری رہنما کی اسرائیل سے متعلق عرب ممالک کی پالیسی پر شدید تنقید
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں؛ وزیر اعظم
  • میٹا کے سربراہ زکربرگ کا ہالووین لُک وائرل، رومن بادشاہ بن کر انٹری
  • سوڈان، امریکی ایجنڈا و عرب امارات کا کردار؟ تجزیہ کار سید راشد احد کا خصوصی انٹرویو