بدین،پی ایس ٹی و جی ایس ٹی پاس امیدواروں کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بدین (نمائندہ جسارت )آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی پاس امیدواروں نے آفر آرڈرز نہ ملنے کیخلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر امیدواران مسعود پنہورو دیگر نے کہا کہ انہیں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ویٹنگ میں رکھا ہے۔ محکمے میں ایسے امیدوار ہیں جو کافی عرصے سے آفر آرڈرز کے منتظر ہیں، جس کی وجہ سے وہ آفر آرڈرز جاری نہ ہونے کی وجہ کافی پریشان ہیں۔ اور تین دن بعد محکمہ تعلیم بدین کے دفتر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج جاری رکھا جائے گا جب تک آفر آرڈرز جاری نہیں کیے جاتے احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتال کی جائیگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ٹی
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
حاشر احسن: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نےاپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرانے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی،عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظورکرلی۔
عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
تھانہ شہزاد ٹاؤن کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے،پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈوکیٹ، زاہد بشیر ڈاراور و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔