Jang News:
2025-04-28@08:16:18 GMT
کوئٹہ: زرغون روڈ پر ڈمپر ریڈ زون کے گیٹ سے ٹکرا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب
کوئٹہ میں زرغون روڈ پر ڈمپر بے قابو ہو کر ریڈ زون کے گیٹ سے ٹکرا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈمپر ٹکرانے سے ریڈ زون کا گیٹ ٹوٹ گیا ہے۔
جاں بحق اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سانگلہ ہل: موٹر وے ایم 4 پر گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق
—فائل فوٹوسانگلہ ہل میں موٹر وے ایم 4 پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں 51 سالہ علی حسن اور 50 سالہ صدف کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
حکام نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت 70 سالہ ارشاد بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔