پولیو کا خاتمہ حکومت اور محکمہ صحت کی ترجیح ہے، سلمان رفیق
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ اسپتال لاہور میں 2025 کی پہلی سات روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عظمیٰ کاردار و دیگر نے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق، عظمی کاردار اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے معصوم بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے جائیں گی۔ پولیو ٹیموں کو ہر گھر پر دستک دینے کی تلقین کی گئی ہے۔ مہمان، نومولود بیمار بچوں کو بھی پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مہم میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے دوران 2 لاکھ سے زیادہ پولیو ورکرز ڈیوٹی انجام دیں گے۔ مہم کے دوران ترجیحی آبادیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ مہم کا انعقاد پنجاب کے تمام اضلاع میں کیا جا رہا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران گزرگاہوں پر بھی قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خواجہ سلمان رفیق مہم کے دوران قطرے پلائے
پڑھیں:
انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سماعت کے دوران عدالت میں 7 ملزمان اور تین وکلا پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔