سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علما بورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا ہے کہ فلکی حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ ہفتہ یکم مارچ کوہوگا۔ فلکی حساب سے اس بار رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور آخری روزہ 29 مارچ کو ہوگا۔ اس حوالے سے عید الفطر 30 مارچ ک متوقع ہے۔
شیخ عبد اللہ بن سلیمان کے مطابق جمعہ 29 رجب کو رات 3 بج کر 44 منٹ پررمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی اورچاند سورج غروب ہونے کے بعد کم و بیش 32 منٹ تک افق پررہےگا جس کے باعث اس کا نظارہ آسانی سے ہوسکےگا۔
سعودی شاہی ایوان کے مشیر نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکی حساب سے تیار کی گئی ہے اور رمضان المبارک کے آغاز کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک
پڑھیں:
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز کا شور شرابہ، ہنگامہ آرائی
پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے بعد حکمران اتحادی پیپلز پارٹی نے بھی احتجاج کیا۔
اجلاس میں اپوزیشن سینیٹرز نے شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران خوب نعرے بازی کی۔
اپوزیشن سینیٹرز نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر چیئرمین سینیٹ نے ارکان کی گنتی شروع کروادی۔
دوسری طرف پی پی سینیٹرز احتجاج کےلیے نشستوں سے اٹھ کر چیئرمین ڈائس کے سامنے آگئے، انہوں نے احتجاج کے دوران پانی چوری نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شیری رحمان سے بات کر کے معاملے کو بحث کےلیے ایوان میں لے آئیں۔
دوران خطاب اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے، کثیر جماعتی مشاورت بھی زیر غور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر بیٹھ کر بات ہوگی، کوئی چیز بلڈوز نہیں ہوگی، کابینہ کے ارکان ایوان میں سوالوں کے جواب دیں گے۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹرز احتجاج کے بعد ایوان سے واک آؤٹ کرگئے، جس کے بعد ن لیگی سینیٹر بھی ایوان سے چلے گئے۔