عمران خان موجودہ ملکی صورتحال سے پریشان ہیں، شبلی فراز
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان موجودہ ملکی صورتحال سے پریشان ہیں،عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھ کر موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے خط میں ملکی صورتحال کا پورا جائزہ دیا ہے جب معاملات اس نہج پر پہنچ جاتے ہیں پھر خاموش رہنا ٹھیک نہیں ہوتا،انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو ملک کی فکر ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو حکومت کے منفی اقدامات اور دہشت گردی کے واقعات پر بھی تشویش ہے کیونکہ اس سب کا نزلہ سکیورٹی اداروں پر گررہا ہے۔ عوامی حمایت کے بغیر فوج اقدامات نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے کیونکہ وہ قومی لیڈر کے طور پر اس وقت ملکی صورتحال سے شدید پریشان ہیں انکو ملک کی فکر ہے۔(جاری ہے)
سیاسی عدم استحکام کے باعث روز بروزملک پیچھے کی طرف جارہا ہے۔
ملکی معیشت کا براحال ہے ۔ حکومت کے ملکی معشت بہتر ہونے کے تمام دعوے غلط ہیں ۔ عوام اس وقت مہنگائی سے شدید پریشان ہیں ۔ ملک میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہو تی جا رہی ہے ۔گفتگو کے دوران رہنماءپی ٹی آئی شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ کو چرایا نہ جائے۔ سیاسی کیسز کا مقصد لیڈرشپ اور ورکروں کو ہراساں کرنا ہے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر ہیں اور بانی پی ٹی آئی ملکی صورتحال پرشدید پریشان ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا ہوا ہے اورروز بروزمزید پیچھے کی طرف جارہا ہے۔ملک میں ڈھائی سال سے عدم استحکام برپا ہے۔ اس عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا ہوا ہے ۔ ملک کو کوئی بھی سسٹم آگے لے جاسکتا ہے تو صرف جمہوریت ہے۔دریں اثناءانسداد دہشت گردی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے معاملے پر درج مقدمہ میں شبلی فراز ،لطیف کھوسہ ،سردار محمد مصروف، نیاز اللہ نیازی و دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی ملکی صورتحال عدم استحکام پریشان ہیں کی صورتحال شبلی فراز
پڑھیں:
سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں اس وقت ہلکی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔(جاری ہے)
پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے۔پولیس اہلکاروں نے کہا کہ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا ،جبکہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے۔