2025-09-18@16:31:11 GMT
تلاش کی گنتی: 404
«ملکی صورتحال»:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔نائب وزیراعظم کا...

پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے پاکستان اور ایران کے درمیان ’’مشترکہ خوشحالی کے نئے باب‘‘ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایران بزنس فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ فورم تہران میں پاکستان۔ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن (JEC) کے 22ویں اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ایرانی اور پاکستانی کاروباری رہنماؤں، حکام اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ منگل کوتہران سے جاری پریس...
نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے، ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں۔ نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے...
لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق،رواں سال کیسز کی تعداد 26ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہو گئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے، ہر مہم میں پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلائیں۔نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے جنوبی خیبر پختونخوا میں اعلی معیار کی پولیو مہم...
جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان سے پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہو گئی ۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق پولیو ایک خطرناک اور لا علاج بیماری ہے جو متاثرہ بچوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتی ہے۔ اسی لیے ہر انسدادی مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا انتہائی ضروری ہے۔ حکام کے مطابق، جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے اعلیٰ معیار کی پولیو مہمات جاری ہیں، جو بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے میں مؤثر کردار ادا کر...
غیر ملکی سفارتکاروں اور خارجہ مشنز کے نمائندوں نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر، این ڈی ایم اے کا دورہ کیا جہاں انہیں حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ترکیہ، آسٹریلیا، روس، جرمنی، جاپان، کینیڈا، جنوبی افریقہ، پولینڈ اور آئرلینڈ سمیت 30 سے زائد ممالک کے سفیروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ این ڈی ایم اے صوبائی و علاقائی اداروں کے ساتھ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات کے تحت کام کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: مون سون کے دوران کتنی اموات اور کیا...
اسلام آباد میں آج غیرملکی مہمانوں کی آمد کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک روٹ لگے گا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزیری کے مطابق ساڑھے 3 بجے سے لے کر شام ساڑھے 5 بجے تک سری نگر ہائے وے اور ایکسپریس وے پر روٹ لگے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 35 ہزار موٹرسائیکل سواروں کا چالان ایڈوائزیری کے مطابق مری روڈ سے فیض آباد براستہ راول ڈیم گاڑیوں کی آمدورفت بند رہے گی، شہری سری نگر سے متصل سروس روڈز کا استعمال کرسکتے ہیں۔ روٹ لگنے سے ٹریفک کی روانی میں خلل آسکتا ہے، ریڈ زون آنے جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، جناح ایوینیو اور نادرا چوک کا استعمال کرسکتے...
خیبر پختونخوا کے حساس ضلع لکی مروت میں دہشتگردی کی ایک اور کوشش اس وقت سامنے آئی جب وانڈا زاہد گل کے علاقے میں واقع لڑکیوں کے ایک پرائمری اسکول کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ خوش قسمتی سے دھماکے کے وقت اسکول خالی تھا، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ دیسی ساختہ بم استعمال، دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نذیر خان کے مطابق، یہ واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا اور حملے میں دیسی ساختہ بم (IED) استعمال کیا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ اسکول میں دو بم نصب کیے گئے تھے — ایک پھٹ گیا جبکہ دوسرا...
وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت نے رواں مالی سال کا آغاز مثبت پیش رفت کے ساتھ کرتے ہوئے آنے والے مہینوں کے لیے امید افزا مثال قائم کردی ہے۔وزارت کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، اس سال جولائی میں بیرونی شعبے نے پہلے سے کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مستحکم شرح مبادلہ کے ساتھ سازگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جب کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔میکرو اکنامک اشاریوں میں مسلسل بہتری نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کو پاکستان کے خودمختار آئوٹ لُک کو بہتر کرنے پرآمادہ کیا جس سے معیشت پر اعتماد بحال ہوا اور اصلاحات کی جاری کوششوں کی ساکھ کو تقویت ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی...
وفاقی حکومت نے رواں مالی سال2025-2026 کے دوران غیرملکی کمرشل بینکوں سے تین ارب دس کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت اقتصادی امور حکام کے مطابق پروجیکٹ فنانسنگ کی مد میں چھ ارب 40 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا جائے گا جبکہ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران حکومت نے 70 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا تھا۔ اس کے علاوہ 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر باہمی معاہدوں اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ 19 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔ حکومت نے رواں مالی سال صرف 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق جولائی میں سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر...
ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے کاٹن بیلٹ میں 50 فیصد کے لگ بھگ جننگ فیکٹریاں روئی کی عدم فروخت نہ ہونے کے باعث غیر فعال ہوگئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب پنجاب کے کاٹن بیلٹ میں 50 فیصد فیکٹریاں روئی فروخت نہ ہونے کے باعث بند یا پھر غیر فعال ہوگئی ہیں۔ کاٹن جننگ سیکٹر میں اس بحرانی کیفیت سے پنجاب کی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہنوز برقرار ہے جبکہ رواں ہفتے پنجاب اور سندھ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث کپاس کی فصل اور چنائی کی گئی جبکہ پھٹی کا معیار بھی مزید متاثر ہونے کے خدشات پائے جارہے...
عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل نے ملکی خودمختاری میں امریکہ، برطانیہ و غاصب صیہونی رژیم کی کسی بھی قسم کی مداخلت کی شدید مخالفت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراقی مزاحمت، ملک عزیز پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دینے کو تیار ہے اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی ملکی خودمختاری اور اپنے ملکی فیصلوں کی آزادی میں امریکہ، برطانیہ و غاصب اسرائیلی رژیم کی کسی بھی قسم کی مداخلت کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ شیخ اکرم الکعبی نے تاکید کی کہ حشد الشعبی کے قانون کی منظوری میں تاخیر پر ہم حیران ہیں کیونکہ حشد الشعبی عراقی عوام کی نمائندہ اور ان کی...

مسلح افواج کی قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد، ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
ویب ڈیسک: مسلح افواج نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی۔ پیغام میں کہا گیا کہ مسلح افواج اور عوام کے درمیان غیر متزلزل تعلق ہماری اجتماعی طاقت کا سنگ میل ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے جاری...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد بڑا اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔ بجلی بھی سستی کی جائے گی۔ جبکہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ کے آخر میں پاکستان آئے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اڑان فیلو شپ پروگرام 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے گوادر تک نوجوانوں کا شاندار ٹیلنٹ ملکی ترقی کے عمل سے منسلک ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ملکی ترقی میں حقیقی شراکت دار بنانا اور ان میں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ وزیراعظم کے وژن کے تحت ’’اڑان پاکستان‘‘ کا مرکزی نکتہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اور سرمایہ اس کے نوجوان ہیں، جو آبادی کا 64 فیصد حصہ ہیں۔ پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت...
اسلام آباد: کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بڑھا کر سی ڈبل اے ون کردی. ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، موڈیز نے پاکستان کی آؤٹ لک کو "مستحکم" قرار دے دیا۔ موڈیز کے مطابق ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا سہرا بہتر زرمبادلہ ذخائر اور مالی نظم و ضبط کو جاتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت پر عالمی اداروں کی مثبت رائے سامنے آئی ہے، ریونیو بیس میں اضافے اور اصلاحاتی ایجنڈے نے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ کیا۔ واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کے دیگر عالمی اداروں فِچ،...
اپنے پیغام میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر حاصل کرنے، جبکہ چوروں اور غیروں کی آلہ کار قیادت سے نجات حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ اسلامی و خوشحال پاکستان ہی ملکی سالمیت اور قوم کی ترقی کا ضامن ہے۔ پاکستان کے 78ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ 14 اگست تجدید عہد کرنے کا دن ہے کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے خواب کی تعبیر حاصل کرنے،...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2035ء تک ملک کی معیشت کا حجم ایک ہزار ارب روپے تک لائیں گے، پاکستان کے نوجوانوں کے ذریعے ترقی کا سفر آگے بڑھائیں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وجود میں آنے بعد سے بھارت نے پاکستان کے لیے بے شمار مسائل پیدا کیے۔ لیکن 1947ء سے اب تک پاکستان نے متعدد شعبوں میں بے پناہ ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے، آج ہم جے ایف تھنڈر جیسے جہاز بناتے ہیں، آج پاکستان میں 250 یونیورسٹیاں ہیں۔ان کا کہنا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ضرور ہوا ہے، لیکن جیسے جیسے ادائیگیاں ہوں گی، صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ ان کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت نے استحکام کی طرف پیش رفت کی ہے اور بیشتر معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی گئی ہے اور مزید کمی کا امکان ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال میں...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم جیسے جیسے ان کی ادائیگیاں ہوں گی، معاشی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ راولپنڈی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ نجی شعبے کے قرضوں میں 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشتوں میں تاجروں کا اہم کردار ہے اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے۔ تقریب کے آغاز میں انہوں نے پوری قوم کو معرکۂ حق میں کامیابی اور جشنِ آزادی کی مبارکباد بھی دی۔ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔ آپ...
فائل فوٹو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق مری میں ن لیگ کے سربراہ نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت سینئر پارٹی رہنما موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات اور پارٹی امور پر مشاورت ہوئی۔اس دوران ملکی معاشی صورتحال اور کرپشن کی روک تھام کے اقدامات پر غور کے ساتھ وفاق اور پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 3 مرکزی رہنما نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز مری میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور پارٹی کے اہم مسائل پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق بھی شریک ہوئے جبکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور خواجہ آصف کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں، خواجہ آصف بھی بول پڑے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی رہنماؤں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور آئندہ حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ اس ملاقات کو ن لیگ کی سیاسی سمت کے...
اویس کیانی : وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات، پارٹی امور اور وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے...
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان بنانے کا شکریہ، جس قوم نے پاکستان بنایا ہے وہ آج میرے سامنے بیٹھی ہے۔ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قوم کے جستجو اور ارادے سے وطن کا قیام ممکن ہوا، ہم پاکستان کی ترقی کے لئے ہمیشہ مصروف رہیں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل ہے، جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے دو بار ہجرت کی وہ اورنگی کے لوگ ہیں، اس یوم آزادی کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ...
وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی، امن و امان کی صورتحال پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں جاری سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے شراکت اقتدار کے حوالے سے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم...
وزیراعظم سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی ہونے والی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نملک میں جاری سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی، ملاقات میں دونوں راہنماؤں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے شراکت اقتدار کے حوالے سے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں جاری سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے شراکت اقتدار کے حوالے سے معاملات پر...
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حالیہ دنوں خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا اور میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری تھیں، جن کی انہوں نے باقاعدہ تردید کی تھی۔ تردید کے بعد جمعے کے روز ان کی نواز شریف سے ملاقات کو سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی منظرنامے، حکومتی کارکردگی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل خواجہ آصف نے بیوروکریسی سے...
راؤ لشاد:صدر ن لیگ نواز شریف سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور خواجہ آصف کے درمیان پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا،نوازشریف اورخواجہ آصف کی ملاقات تقریباًایک گھنٹہ سےزائدجاری رہی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف میرے بہترین دوست اور مشکل کے ساتھی ہیں، ن لیگ سیاسی جماعت ہے ،سیاسی ورکرزکی سب سےزیادہ اہمیت ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔ رواں مالی سال جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں درآمدات 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی میں درآمدات 4 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں...
تریچمیر کی چوٹی عبدالجوشی کی قیادت میں پہلی پاکستانی ٹیم نے سر کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ہنزہ کی وادی شمشال سے تعلق رکھنے والے عبدالجوشی کی قیادت میں کوہ پیماؤں کی ٹیم نے آج سلسلہ کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچمیر کو کامیابی سے سر کر لیا۔ یہ بھی پڑھیے: تریچمیر کی چوٹی سر ہونے کے 75 سال مکمل، ملکی کوہ پیماؤں پر مشتمل مہم بھیجنے کا فیصلہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ٹیم نے ہندوکش کی اس بلند ترین چوٹی پر قدم رکھا ہے۔ چوٹی سر کرنے والی اس 5 رُکنی ٹیم میں عبدالجوشی، حمید اللہ، فریاد کریم، منصور کریم اور نثار احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چترال میں واقع تریچمیر چوٹی کو...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کی بہتر سمت پر شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا.
پاکستان اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ملک کے فارماسیوٹیکل سیکٹر نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی مضبوط کی ہے۔ بین الاقوامی کنزیومر ہیلتھ کمپنی ہیلیون نے پاکستان میں 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جو ملکی صنعت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی واضح علامت ہے۔ ہیلیون کی یہ سرمایہ کاری پیناڈول فیکٹری کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ یہ جدید ترین فیکٹری، جو خود کار اور شمسی توانائی سے چلے گی، ملکی صنعتی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس کامیابی کے پیچھے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کو اہم عوامل قرار دیا جا رہا ہے،...
جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی عالمی نمائش ایکسپو 2025 میں پاکستان کے پویلین نے دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شناخت کو اجاگر کیا ہے۔ یہ بات پاک جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹر اور پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعزازی مشیر سید فیروز عالم شاہ نے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایکسپو 2025 میں پاکستان کے پویلین کو بے حد سراہا جا رہا ہے، جہاں پاکستان کی ثقافت، معیشت اور ٹیکنالوجی کے پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پِنگ سولڈ کا تھیم جو اس پویلین کا مرکزی خیال ہے، دنیا بھر کے لوگوں کے لیے نہ صرف دلچسپی کا باعث بنا ہے بلکہ اس کے ذریعے پہلی بار دنیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) سعودی عرب کے سرکاری اخبار ’ام القری گزٹ‘ میں گزشتہ دنوں شائع ہونے والے نئے قانون کے مطابق، یہ ضابطہ 180 دن بعد نافذ العمل ہو گا۔ اس قانون کے تحت غیر ملکی افراد اور کمپنیاں سعودی عرب میں مخصوص شرائط کے تحت جائیداد خرید سکیں گی۔ یہ فیصلہ 'ویژن 2030‘ منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد سعودی معیشت کو تیل پر انحصار سے نکال کر مختلف شعبوں میں وسعت دینا ہے۔ اگرچہ نئی پالیسی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے دروازے کھولے گئے ہیں، لیکن مکہ اور مدینہ میں مذہبی و ثقافتی اہمیت کے پیش نظر سخت پابندیاں برقرار رہیں گی۔ اس قانون میں کیا ہے؟ اس...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امیر مرکزی جمیعتِ اہل حدیث سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔(جاری ہے) وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے حافظ عبدالکریم کو حالیہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ شہبازشریف نے کہاکہ پر امید ہوں کہ آپ اپنی مذہبی و سیاسی فکر کی روشنی میں قانون سازی میں مؤثر کرادر ادا کریں گے۔سینیٹر حافظ عبدالکریم نے مسلم لیگ (ن )کی جانب سے سینیٹ الیکشنز میں ان پر اعتماد کیلئے وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی ۔
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے میگا پروجیکٹس شروع کر رہے ہیں، اس شہر کو ہم نے خوبصورتی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر لانا ہے اور ہمارے دورِ حکومت کے بعد پشاور سب سے خوبصورت شہر کہلائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر کام جاری ہے، نکاسیٔ آب اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔ شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرارڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ویتنام، پاناما، ڈومینیکا، البانیہ، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی، انگولا، مصر، نکاراگوا، ایران، چلی، یوکرین، بینن، امریکہ، اسرائیل اور جنوبی سوڈان سمیت 16 ممالک کے سفیروں سے اسناد وصول کیں۔اس موقع پر شی جن پھنگ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل یرمیک بایوف نے بھی ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے چین میں مذکورہ بالا ممالک کے سفیروں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ چین کے بارے میں جامع اور گہری سمجھ بوجھ حاصل کریں گے اور دوسرے ممالک کے ساتھ چین کی دوستی اور تبادلوں کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ کشیدہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ “فری انرجی مارکیٹ پالیسی” آئندہ دو ماہ میں حتمی نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جس کے بعد حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری کا عمل مستقل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان، جناب عثمان ڈیون (Ousmane Dione) کر رہے تھے۔ وزیر توانائی نے بتایا کہ نئے ماڈل CTBCM (Competitive Trading Bilateral Contract Market) کے تحت ملک میں بجلی کی آزادانہ تجارت...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے نئی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔ پاکستان کو مالی سال 2024-25 میں مجموعی طور پر 2.45 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو چین سے 1.22 بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری موصول ہوئی، چین کی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 90 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ سرمایہ کار دوست ماحول کی بدولت چین پاکستان کی کل سرمایہ کاری میں 49.9 فیصد کے ساتھ نمایاں شراکت دار رہا۔ ہائیڈل پاور میں نمایاں حصے کے ساتھ توانائی کے شعبے کو سب سے زیادہ 1.17 بلین ڈالر کی...
اسلام آباد: پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران ریکارڈ 26.7 ارب ڈالرکے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جن میں سے تقریباً نصف حصہ پرانے قرضوں کی مدت میں توسیع (رول اوور) پر مشتمل ہے۔ وزارتِ اقتصادی امور، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ قرضے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف 3.4 ارب ڈالر (یعنی کل قرضوں کا 13 فیصد) ترقیاتی منصوبوں کیلیے وصول ہوئے جبکہ باقی قرضے بجٹ خسارے کو پورا کرنے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلیے لیے گئے۔ یہ صورتحال قرضوں کی واپسی کو مزید مشکل بنا رہی ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر...
لاہور (ویب ڈیسک) ملکی سیاسی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی بے چینی کا سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے نقشہ کھینچ دیا۔ روزنامہ جنگ میں چھپنےو الے اپنے کالم میں سہیل وڑائچ نے لکھا کہ " ہمارے تضادستانی گھر سے ’’فیصلہ بھائی‘‘ گم ہو گئے ہیں وہ ایسے کھوئے ہیں کہ کوئی فیصلہ ہی نہیں ہو پاتا اور اگر کہیں کوئی جھوٹا،سچا، الٹا سیدھا فیصلہ یا فیصلی کی بھی جاتی ہے تو وہ گلے پڑ جاتی ہے۔ فیصلہ بھائی کیا گئے کہ سب کچھ گڈمڈ ہو گیا۔ تجربہ کار وفاقی کابینہ کی موجودگی میں ایک ہی سال کے ایک ہی سیزن میں پہلے یہ کہہ کر چینی برآمد کر دی گئی کہ چینی کا اضافی اسٹاک ہے اسلئے فالتو چینی برآمد...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں ٹریژری بلز (ٹی بلز) سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جب کہ جون میں سب سے زیادہ ماہانہ اخراج ریکارڈ کیا گیا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران ملکی بانڈز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج، آمدنی سے 24 فیصد زیادہ رہا، ٹی بلز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر ہے تاہم پاکستان اور بھارت کے...
مالی میں شدت پکڑتی ہوئی پرتشدد لہر نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اور ملک بھر میں عدم تحفظ میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کینیا میں خونریز مظاہروں کے دوران 16 افراد ہلاک بین الاقوامی تنظیموں اور مقامی ذرائع کے مطابق مالی کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدت پسند گروہوں کی کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں، جن میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اغوا، قتل، اور مسلح جھڑپیں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں۔ حالیہ حملوں میں غیر ملکی کارکن، امدادی اداروں کے اہلکار، اور سیاح بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ایک سینیئر افسر نے بتایا کہاب یہاں کوئی بھی محفوظ نہیں، چاہے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں ٹریژری بلز (ٹی بلز) سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جب کہ جون میں سب سے زیادہ ماہانہ اخراج ریکارڈ کیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران ملکی بانڈز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج، آمدنی سے 24 فیصد زیادہ رہا، ٹی بلز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کے...
لکی مروت پولیس کی بروقت کارروائی، تھانے پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز لکی مروت(آئی پی ایس)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں تھانا گمبیلا پر دس بارہ دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، پولیس نے تھانے کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے فائرنگ شروع کی۔ پولیس کی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے، حملے میں پولیس نفری مکمل محفوظ رہی اور دہشت گردوں کی حملہ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے فون کر کے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج...
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل اور ترقی پر بوجھ ہے،قومی سطح پر مشترکہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے عالمی یومِ آبادی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ 11 جولائی دنیا بھر میں عالمی یومِ آبادی کے طور پر منایا جاتا ہے،تیزی سے بڑھتی آبادی ملکی وسائل اور ترقی پر بوجھ ہے،آبادی میں توازن کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں ،آئندہ نسلوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مشکل ہو سکتی ہے،غربت، بے روزگاری اور ماحولیاتی مسائل آبادی کے دبا سے جڑے ہیں،قومی سطح پر مشترکہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے ،پارلیمان آبادی کے مسئلے کے حل کے لیے قانون سازی میں موثر کردار ادا کرے گا۔سید...
80 سے زائد چینی اور غیر ملکی اکیڈمیشنز کی ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کانفرنس میں شرکت کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :شنگھائی میونسپل گورمنٹ کے انفارمیشن آفس نے 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی گورننس پر اعلی سطحی کانفرنس کی تیاریوں کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔جمعرات کے روزپریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ یہ کانفرنس 26 سے 28 جولائی تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ “ذہین دور میں دنیا کی مشترکہ ترقی ” کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، کانفرنس میں مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی ، صنعت کے رجحانات اور عالمی حکمرانی کے تازہ ترین عمل کو جامع طور پر دکھایا...
چترال میں واقع تریچمیر چوٹی کو 1950 میں کامیابی کے ساتھ سر کیا گیا تھا اور اس سال اس تاریخی کامیابی کے 75 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ تریچمیر کو سر کرنے کے 75 سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے ملکی اور چترال کے مقامی کوہ پیماؤں پر مبنی ایک مہم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال تریچمیر کو سر کرنے کے ‘پلاٹینم جوبلی’ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کوہ پیما شہروز کاشف کا نیا ریکارڈ، 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا اس 6 رُکنی ٹیم کی قیادت معروف کوہ پیما سرباز خان کریں گے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ اس میں عمر خان، وجاہت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )مالی سال 25-2024 کے دوران 38.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں،38.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران بھیجی جانے والی بلند ترین رقم ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ملکی معیشت پر اعتماد اور اپنوں سے جڑے رہنے کی مثال قائم کرتے ہوئے مالی سال 25-2024 کے دوران 38.3 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں، جو ملکی تاریخ میں ایک سال کے دوران بھیجی جانے والی بلند ترین رقم ہے۔اس سے گزشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 30.3 ارب ڈالر رہا تھا، اس لحاظ سے سال بہ سال بنیاد پر ترسیلات میں 8 ارب ڈالر یعنی 26.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (جسارت نیوز) امریکا نے شام کی تنظیم حیات تحریر الشام کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شام کے لیے پابندیوں میں نرمی لانے کے اقدام کے تحت، النصرہ فرنٹ جو حیات تحریر الشام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔
شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کے دوران مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی/اسلام آباد(کامرس رپورٹر+ اے پی پی) مالی سال 26-2025 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 2500 سے زاید پوائنٹس کے اضافے سے بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، وزیراعظم نے مارکیٹ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر و سرمایہ کار ملکی ترقی میں ساتھ دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا زبردست آغاز ہوا، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں ڈھائی ہزار سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس کے پہلی بار ایک لاکھ 27 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے مالی سال...
وزیراعظم سے عرفان صدیقی کی ملاقات، ملکی صورتحال اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم سے عرفان صدیقی نے ملاقات جس میں ملکی صورتحال اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم تہذیب و ثقافت کا عظیم سرمایہ رکھتے ہیں، علم و ادب کے سرچشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرہ انتہا پسندی جیسے مرض سے پاک ہونا چاہیے، اداروں کے نظم و نسق اور کارکردگی کیلئے جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی، قومی اداروں کو مزید مضبوط اور مثربنانے کی کوشش کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ انتہا پسندی سے پاک معاشرے سے ہی...

وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار 127000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پچھلے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجر و سرمایہ کار ملکی ترقی میں بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کے پہلی بار 128,000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ایڈووکیٹ اظہار دائودپوٹو اور حسنہ راہوجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ ڈیموں کا راگ الاپنے والے ملکی سالمیت پر حملہ کر رہے ہیں۔ کالا باغ ڈیم کو تینوں صوبوں کی اسمبلیاں پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں۔ دریائے سندھ پر نئے کینال اور ڈیم بنانے کی بات کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ ملک کا عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے اور حکمران ڈیموں اور کینالز پر عوام کی ٹیکس سے اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کی...
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مستحکم اقتصادی کارکردگی، دانشمندانہ مالیاتی انتظام اور بیرونی شعبے کی بہتر کارکردگی کی بدولت پاکستان کی معیشت نے مالی سال دوہزارچوبیس۔پچیس میں ترقی کی رفتار برقراررکھی۔اپنی ماہانہ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ میں وزارت خزانہ نے کہاکہ حقیقی جی ڈی پی میں 2.68 فیصد اضافہ ہوا جبکہ افراط زر میں مسلسل کمی آئی۔ کرنٹ اکائونٹ میں 1.81 ارب ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا، مالیاتی خسارہ کم ہوا اور پرائمری سرپلس ختم ہونے والے مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں جی ڈی پی کے 3.2فیصد تک پہنچ گیا۔اس کے ساتھ ساتھ کریڈٹ ریٹنگ اورپالیسی ساکھ میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ نے ٹیکس ہم آہنگی، توانائی کی قیمتوں...
کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آنے کے بعد تینوں طیارے تاحال گرائونڈ ہیں جبکہ ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کو پیش آئے حادثات کی تحقیقات کا حکم د یدیا ہے ۔ غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گرائونڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر تاحال مرمتی...
کراچی ائیر پورٹ پر تین غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات کے بعد تینوں طیارے تاحال ہینگر اور پارکنگ میں عارضی طورپر گراونڈ حالت میں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے طیاروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔ بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگز کی لائٹس کونقصان ہوا، کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک کے ٹکر سے باڈی کے تین مختلف حصے متاثر ہوئے، بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے کارگو طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا۔ممکنہ طور ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آکر کام شروع کرے گی، ترکش ائیرلائن کا طیارہ مرمتی کام کے آخری مرحلے میں ہے،...
—فائل فوٹو کراچی ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آئے۔رپورٹ کے مطابق غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور اس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، لوڈر ٹرک کی ٹکر سے کوریئر کمپنی کے کارگو طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔ کراچی ایئرپورٹ، یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکرا گئےکراچی ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگرے 2 طیاروں سے پرندے ٹکراگئے، اڑان کےلیے تیار پرواز روک لی گئی۔ بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے...
کراچی ائیر پورٹ پر تین غیرملکی طیاروں کے ساتھ حادثات کے بعد تینوں طیارے تاحال ہینگر اور پارکنگ میں عارضی طورپر گراونڈ حالت میں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے طیاروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے حادثات کی تحقیقات جاری ہیں۔ بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگز کی لائٹس کونقصان ہوا، کورئیر کمپنی کے طیارے کو لوڈر ٹرک کے ٹکر سے باڈی کے تین مختلف حصے متاثر ہوئے، بین الاقوامی کورئیر کمپنی کے کارگو طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا۔ ممکنہ طور ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آکر کام شروع کرے گی، ترکش ائیرلائن کا طیارہ مرمتی کام کے آخری مرحلے میں...
لکی مروت سے اغوا کیے جانے والے اٹامک انرجی کمیشن کے اہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں 4 مغویوں کو حکومت سے رہائی کے لیے اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید ویڈیو میں ایک مغوی، حافظ بشیر احمد، حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’6 ماہ کا طویل عرصہ گزر چکا ہے، مگر اب تک حکومت نے طالبان کے مطالبات پورے نہیں کیے۔ ہماری زندگی خطرے میں ہے، حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ ہم اپنے خاندانوں سے دوبارہ مل سکیں‘۔ یاد رہے کہ جنوری 2025 میں لکی مروت کے علاقے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے ملاقات کی۔(جاری ہے) بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر مملکت عون ثقلین چوہدری اور رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔(جاری ہے) وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت مواصلات اور سمندر پار مقیم پاکستانی و ترقی افرادی قوت کے امور پر گفتگو کی گئی۔عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ جل رہا ہے۔خطے میں قیام امن ناگزیر ہوتا جارہا ہے۔عالمی سامراجی قوتیں میڈل ایسٹ کے خاتمے کی خواہاں ہیں۔عرب ممالک اورمسلم حکمرانوں کی بزدلی کی وجہ سے آج خطہ تیسری جنگ عظیم کی طرف جارہا ہے۔امت مسلمہ متحد ہوکر عالمی سامراج کو مہ توڑ جواب دے۔امریکہ کاایران پر بلاجواز جوہری تنصیبات پر خطرے کے الزامات لگا کر حملہ کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔آج اگر ایران تو کل انہیں الزامات کا سامنا ہمیں بھی کرنا ہوگا۔ ایرانی غیرت مند حکمرانوں و عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایران وہ واحدہ ملک ہے جو ظالم طاقتوں کے خلاف تنہا...
بیجنگ: جو کبھی انسٹنٹ کافی کے خام مال کے طور پر جانا جاتا تھا اور جس کے معیار میں استحکام کی کمی تھی، آج یونان کافی عالمی کافی انڈسٹری کی ایک اہم طاقت بن گئی ہے۔ دنیا کے سنہری کافی بیلٹ میں واقع یونان نے اپنے قدرتی فوائد اور طویل کاشت کی تاریخ کی بنیاد پر چین کی کافی انڈسٹری میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ یہ چین کا سب سے بڑا کافی کاشت، تجارت اور برآمدی مرکز ہے، جہاں دالی، پھوئر سمیت 7 بڑے پیداواری علاقے مشہور ہیں۔ یونان کافی کے معیار میں یہ بہتری مختلف فریقوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ منفرد قدرتی ماحول نے اس کی بنیاد رکھی ہے — سال بھر بہاری موسم،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وضاحت کی ہےکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرولیم ذخائر موجودہ طلب پورا کرنےکے لیے کافی ہیں۔ اوگرا صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہے، قومی توانائی تحفظ یقینی بنانےکےلیے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔خیال رہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں وفاقی حکومت نے آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی ہے۔حکومت کی جانب سے 14 کروڑ لیٹرزپیٹرول فوری منگوانےکا حکم دیا گیا ہے۔اوگرا کی جانب سے آئل آئل کمپنیوں کو لکھےگئے خط میں 20 دن تیل ذخیرہ رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔اوگرا نے ہدایت کی ہےکہ حالیہ علاقائی صورتحال کے...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ایران کا مسئلہ حل ہوجائے تو سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، اب پاکستان میں کسی کو اڈے نہیں ملیں گے کیونکہ ہمارے لیے ملک کی سالمیت سب سے پہلے ہیں۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی وویمن ونگ ڈسٹرکٹ فور کی سابق صدر پروین شیخ کے شوہر شیخ یونس کی وفات پر انکی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ تعزیت کے بعد روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا اپنی سرمایہ کاری پاکستان میں کرنے کا سوچ رہی ہے، ایران کی جنگ لمبی چلی تو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے۔ میڈیا سوالوں کے جواب میں گورنر پنجاب نے...
کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت جمعرات کو 460 روپے کمی سے 3لاکھ58 ہزار 595 روپے کی سطح پر اۤگئی۔ اسی طرح 10گرام سونا 394 روپے سستا ہوگیا اور اس کی قیمت 3لاکھ7ہزار 437 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3372 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
امریکا میں غیر ملکی طالب علموں پر عائد ویزا پابندی ختم کردی گئی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل عمل کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی لازمی دینا ہوگی۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حکام ان طلبہ کی تمام سوشل میڈیا پوسٹس کا جائزہ لیں گے اور جن پیغامات کو امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بنیادی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے، ان کی بنیاد پر اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ محکمہ خارجہ کے مطابق مئی میں جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کی معطلی کے احکامات...
پاکستان پر عالمی اعتماد کی بحالی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کا ثبوت ترسیلات زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ ہے۔ معیشت میں بحالی اور پاکستان کی ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ اس میں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اپنے دوسرے سال میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ معیشت، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے میدان میں متعدد نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئیں، جن کے مثبت اثرات قومی اور بین الاقوامی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 مہینوں میں بیرونِ ملک سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 34.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ترسیلات...
قومی اسمبلی سے خطاب میں عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے بیٹے اسجد محمود ہیں، وہ 10 جون کو اسجد محمود ڈی آئی خان سے لکی مروت آرہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 جون کو مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کو ڈیرہ اسماعیل خان سے لکی مروت جاتے ہوئے چالیس سے 50 افراد نے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے سب سے چھوٹے بیٹے اسجد محمود ہیں، وہ 10 جون کو اسجد محمود ڈی آئی خان سے لکی مروت آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
صدرِ مملکت سے وزیرِ اعظم کی ملاقات ، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات ،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بند ی اور خصوصی اقدامات ،احسن اقبال ،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے ۔وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دور متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی بجٹ...

اسرائیل ،ایران جنگ:2 روز میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ،غیر ملکی ایئرلائنز کا پاکستانی فضائی حدود کا استعمال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-11 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پرواز منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ائر پورٹ متاثر ہوا ہے جب کہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ائرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔ذرائع کے مطابق ایران، شامل کے شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود 2 روز سے مسلسل بند ہے جب کہ اردن لبنان شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت سے جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ائر پورٹ سے 44 ممالک کے لیے یومیہ 100 ائرپورٹس کی...
رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بندش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400ارب ڈالر کی حد عبورکرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور معاشی ٹیم کے ارکان نے بھی شرکت کی۔وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت جی ڈی پی میں 10.5فیصد اضافہ ہوا۔ ایف بی آر کے محصولات میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔ معیشت کے اعتبار سے ملکی قرضوں میں کمی اور پہلی دفعہ...
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026 کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ووٹ بینک اور کرپشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ11 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، غربت کی لکیر 4 فیصد نیچے آ گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہو چکا، اس پر وزیر صاحب نے پریس کانفرنس بھی کرلی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ 111 محکموں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ جتنا ہو سکے ریلیف دیں،بجٹ میں ٹیرف اصلاحات کی گئی ہیں،لوگ پوچھتے ہیں کہ اس سے ٹیکس ریونیو کم ہو جائے گا؟ٹیرف اصلاحات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 4ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹیز کو کم کیا گیاہے، مجموعی طور پر 7ہزار ٹیرف لائنز ہیں، 4ہزار میں ٹیرف کو صفر کردیا گیا ہے،پچھلے 30سال سے ٹیرف اصلاحات نہیں کی گئیں،سٹرکچرل ریفارمز کے تناظر میں ٹیرف اصلاحات اہم ہیں، اسے ہم آگے لے کر جائیں گے،قانون سازی کیلئے دونوں ایوانوں سے بات کریں گے،دو ہی طریقے ہیں یا تو انفورسمنٹ کرلیں یا...
ویب ڈیسک : نئے مالی سال میں دفاع کیلئے 2550ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں دفاعی بجٹ 20 فیصد اضافے سے 2550 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بجٹ سے تینوں مسلح افواج اور انٹرسروسز اداروں کیلئے متناسب حصہ رکھا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافے کا تخمینہ 20 فیصد تک ہوسکتا ہے۔ رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کی مد میں 2122ارب روپے مختص کیے گئے تھے اور بجٹ مجموعی طور پر جی ڈی پی کا 1.71 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے ایام نہایت مصروف گزارتے ہوئے متعدد اسلامی ممالک کے سربراہان اور قومی سیاسی رہنمائوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔ شہباز شریف نے ماڈل ٹائون لاہور میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی اور بعد ازاں ملائیشیا، ترکیہ، تاجکستان، آذربائیجان، مصر، کویت، اردن، ازبکستان، بحرین، ایران، عمان اور قازقستان سمیت مسلم ممالک کے رہنمائوں کو عید کی مبارکباد دی اور حالیہ پاکستان بھارت بحران کے دوران ان کے تعمیری کردار اور امن کی کوششوں کو سراہا۔ جبکہ وزیراعظم نے صدر زرداری، گورنرز، وزراء اعلیٰ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء اور قومی سیاسی رہنمائوں سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پاچکی ہے جب کہ ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔قومی اقتصادی سروے 25-2024ء پیش کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر مجموعی پیداوار کی شرح کم ہوئی ہے اور گلوبل جی ڈی پی کا نمو 2.8 فی صد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جو کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا نشان ہے۔محمد اورنگزیبکا کہنا تھاکہ پاکستانی معاشی بحالی کو عالمی منظر نامے کے تناظر میں دیکھا جائے گا۔ 2 سال قبل (2023ء میں) ہماری مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) گروتھ منفی تھی اور مہنگائی کی شرح 29 فی صد سے بلند ہو...
لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس مقابلے کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد مارے گئے، جوابی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی امن کمیٹی کی جانب سے قیام امن کی کوششوں کے باوجود لکی مروت میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشتگروں کی جانب سے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جو لکی مروت میں دہشتگردوں کی موجودگی کا واضح اشارہ ہے۔ ترجمان لکی مروت پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اہم مقامی کمانڈر چھوٹا وسیم گُنڈی خان خیل سمیت 3 خوارج مارے گئے۔ فائرنگ...
چین کے غیرملکی تجارتی حجم میں سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ چین کی اشیا کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 17.94 ٹریلین یوآن رہی بیجنگ () چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین کی اشیا کی تجارت کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 17.94 ٹریلین یوآن رہی، جو سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ مئی میں چین کی درآمدات اور برآمدات 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 3.81 ٹریلین یوآن رہیں ۔ان میں برآمدات 2.28 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.3 فیصد کا اضافہ ہے۔ آسیان، یورپی یونین، افریقہ اور وسطی ایشیا کو چین کی برآمدات میں بالترتیب...
وزیراعظم نے صدر مملکت کو ایک ٹیلیفونک گفتگو میں صدر مملکت کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ صدرمملکت نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران دونوں راہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حکومت کا 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے 5 سالہ منصوبے کے تحت 2029 تک ملکی ترقی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعرات کو 13 ویں پانچ سالہ منصوبہ اور ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ کی تقریب میں چیف اکنامسٹ ڈاکٹر امتیاز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے 5 سالہ منصوبے کے تحت 2029 تک ملکی ترقی کی شرح 6 فیصد تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کے مطابق اگلے 5...
عالمی بینک نے پاکستان میں غربت سے متعلق نیا جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 39.8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہوگئی ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق نئے معیار کے تحت پاکستان کی 44.7 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے جب کہ پرانے پیمانے پر غربت کی شرح 39.8 فیصد تھی، نئے طریقہ کار کے مطابق 10 کروڑ 79 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہیں، معیار بدلا ہے، لوگوں کی زندگیوں میں کوئی فوری تبدیلی نہیں آئی۔عالمی بینک کی نئی جائزہ رپورٹ کے تحت پاکستان سمیت لوئر مڈل انکم ممالک میں یومیہ 4.20 ڈالر آمدن سے کم کمانے والے غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، اس سے پہلے غربت کا پیمانہ 3.65 ڈالر یومیہ...
ٌلاہور (اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے صدراسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ سمیت ریجنل اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کو فارغ کردیا۔ پی سی بی نے اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے جبکہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کا انتخاب بھی کالعدم قرار دے دیا۔ پی سی بی نے تمام منتخب عہدیداروں کو فوری دفاتر سے دستبردار ہونے کا حکم دیا ہے۔ مارچ 2023 کو ہونے والے انتخابات کو غیر مؤثر قرار دے دیا گیا، فیصلہ 27 مئی کے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈی کیٹر کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے زونل و ریجنل ایسوسی ایشنز اسلام آباد کے تمام امور...
اسلام آباد: عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں44.7 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی ہے جو اس سے قبل 39.8فیصد تھی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے لوئر مڈل آمدن والے ممالک کے لیے 4.20 ڈالر روزانہ فی کس کمانے والے کو غربت کی لکیر سے نیچے تصور کیا ہے پہلے 3.65 ڈالر روزانہ کمانے والے کو غربت کی لکیر سے نیچے تصور کیا گیا تھا جس میں اب اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان میں غربت کی سطح 44.7فیصد ہو گئی، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک کی غریب ترین آبادی کی شرح 16.5فیصد ہے جس کی روزانہ آمدن 3 ڈالر فی کس...