گزشتہ پانچ سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
گزشتہ پانچ سال میں حکومت کے ذمہ ملکی قرضے میں 28 ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، حکومت کا اندرونی قرضہ 54 ہزار 471 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق جون 2021 میں اندرونی قرضہ 26 ہزار 265 ارب روپے تھا، جون 2025 میں قرضوں کے اصل رقم کی ادائیگی 25 ہزار 9 ارب روپےرہی، اندرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی سالانہ 7 ہزار 997 ارب روپےتک ریکارڈکی گئی، صرف سود کی ادائیگی میں ایک سال کے دوران 800 ارب روپےسیزیادہ اضافہ ہوا، جون2024 میں قرضوں پر سالانہ سود 7 ہزار 164 ارب روپے تھا، جون2023 میں سود کی ادائیگی 4 ہزار 936 ارب روپے تھی، جون2021 میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کاسالانہ حجم 2524 ارب روپے تھا، ملک کے اندرونی قرضوں کا بوجھ سال بہ سال بڑھتا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سود کی ادائیگی ارب روپے
پڑھیں:
شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری سرگرمیوں کا آغاز غیر معمولی تیزی کے ساتھ ہوا، جس نے گزشتہ روز کی گہری مندی کے تمام اثرات زائل کر دیے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انڈیکس میں ابتدائی طور پر ہی 3 ہزار 652 پوائنٹس کا شاندار جمپ دیکھا گیا، جس سے مارکیٹ ایک لاکھ 62 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔
کاروبار کے دوران تیزی کا سلسلہ مزید بڑھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 4 ہزار 249 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 62 ہزار 693 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کے چہروں پر اطمینان نظر آیا جبکہ مارکیٹ میں خریداری کا رجحان خاص طور پر بینکنگ، آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ کے شیئرز میں غالب رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ روز کے بھاری خسارے کے بعد آج کی تیزی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی اشاروں میں بہتری، غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات اور روپے کی قدر میں معمولی استحکام نے بھی سرمایہ کاروں کو حوصلہ دیا ہے۔
گزشتہ روز مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے تقریباً 5 کھرب روپے تک کے سرمائے کا نقصان ہوا تھا، جس کے بعد کئی نفسیاتی سطحیں بھی ٹوٹ گئی تھیں، تاہم آج کی بحالی نے نہ صرف مارکیٹ کے اعتماد کو مضبوط کیا بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک نئی امید کی کرن بھی پیدا کر دی۔