Nawaiwaqt:
2025-11-19@02:15:53 GMT

معروف کامیڈین لکی ڈیئر انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

معروف کامیڈین لکی ڈیئر انتقال کر گئے

 پاکستان کے معروف کامیڈین لکی ڈیئر انتقال کر گئے۔ گزشتہ ہفتے وہ کومہ میں چلے گئے تھے اور وہ کومے میں تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکار جو کہ تشویشناک حالت میں میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے انتقال کر گئے ہیں۔ اہل خانہ کے مطابق لکی ڈیئر کے گردے، جگر اور معدہ ناکارہ ہو چکے تھے۔ اداکار 40 سال سے تھیٹر، ٹی وی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے، انہوں نے سیکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اسٹیج اداکار کے نواسے نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ عصر کے بعد باغبانپورہ میں ادا کی جائے گی۔ لکی ڈیئر کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حیدرآباد: پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں جاں بحق ایک اور شخص کی شناخت

فوٹو: آئی این پی

حیدرآباد میں پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں جاں بحق مزید ایک شخص کی شناخت ہوگئی۔ 

ایس ایس پی حیدرآباد پیعدل چانڈیو کے مطابق جاں بحق اسد خان پٹاخہ فیکٹری کا مالک ہے، واقعےمیں جاں بحق 10 میں سے 2 افراد کی شناخت اب تک نہ ہوسکی۔ 

ایس ایس پی کے مطابق فیکٹری دھماکے میں اسد کے 2 بھانجے بھی جاں بحق ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ فیکٹری مالک اسد، اس کے پارٹنرز کے خلاف درج ہے۔ 

ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق فیکٹری دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈریگن بال سوپر کے اینی میشن ڈائریکٹر انتقال کرگئے
  • مداح کے ’بھائی‘ کہنے پر فہد مصطفیٰ کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل
  • اینی میشن ڈائریکٹر تاتسویا ناگامینے 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • حیدرآباد: پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں جاں بحق ایک اور شخص کی شناخت
  • ’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • سابق رکن اسمبلی نوابزادہ مظہر علی کا انتقال نمازجنازہ آج اجنالہ میں ادا کی جائیگی
  • سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
  • بزرگ سیاستدان نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے