اسٹیج اداکار کامیڈین لکی ڈیئر انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) پاکستان کے معروف اسٹیج اداکار کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ تفصیلات کے مطابق 60 سالہ لکی ڈئیر کو گزشتہ کچھ عرصہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کا مرض لاحق تھا جس کے باعث وہ میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کی صحت گزشتہ کئی مہینوں سے نازک تھی، اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ شدید بیماری کی وجہ سے لکی ڈیئر چند روز سے کومہ کی حالت میں چلے گئے تھے، ان کے گردے، جگر اور معدہ بھی فعالیت کم کرنے لگے تھے۔
(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ لکی ڈئیر نے تقریباً 40سال سے شوبز کی دنیا میں خدمات انجام دیں اس دوران انہوں نے تھیٹر، ٹی وی اور فلم میں کئی کردار ادا کیے اور اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا، خوشیاں بکھیرنے والے لکی ڈیئر ہسپتال کے وینٹی لیٹر پر شدید غمزدہ ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں میں جھڑپ؛ اسرائیلی فوج کا میجر اور سپاہی ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں تل میں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان ہونے والی مسلح جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا افسر مارا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیلی آبادکار فوج سے پیشگی رابطے یا اجازت کے بغیر گاؤں تل میں داخل ہوگئے جہاں کشیدگی کے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ شروع ہوگئی۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ تصادم کے دوران ایک فلسطینی شہری نے وہاں موجود سویلین سیکیورٹی اہلکار سے اسالٹ رائفل چھین لی اور اسی ہتھیار سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میجر یووال ایزرا ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افسر کی شناخت 27 سالہ میجر یووال ایزرا کے نام سے ہوئی جو 282ویں آرٹلری رجمنٹ کی 411ویں بٹالین میں بیٹری کمانڈر تھے اور ان کا تعلق ہرزلیہ سے تھا۔
اسرائیلی فوج نے واقعے میں مارے جانے والے دوسرے اسرائیلی کی بھی تصدیق کرتے ہوئے اسے فوج کا شہید قرار دیا ہے جس کی شناخت ماسٹر سارجنٹ 32 سالہ ریزروسٹ بنایاہو میلیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ 4 فلسطینی بھی جان سے گئے۔
اس جھڑپ میں مجموعی طور پر دو اسرائیلی اور چار فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج، فلسطینی مسلح گروپوں اور آبادکاروں کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔