مشہور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
مشہور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
60 سالہ فنکار گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے لاہور کے میو اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
اہلِ خانہ کے مطابق آخر وقت میں ان کی حالت تشویشناک ہوچکی تھی اور وہ کومہ میں تھے۔ گردے، جگر اور معدہ بھی کام چھوڑ چکے تھے۔
لکی ڈیئر کے نواسے نے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ عصر کے بعد باغبانپورہ میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ لکی ڈیئر گزشتہ چالیس سال سے شوبز سے وابستہ تھے اور سیکڑوں ڈراموں اور فلموں میں اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کر چکے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا، یہ بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی: نیتن یاہو جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا الزام، یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد فلم “731” لوگوں کو کیا بتاتی ہے؟ سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق کے والد کا انتقال، نمازِ جنازہ ادا
سٹی 42 : قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق کے والد انتقال کر گئے ۔
نماز جنازہ مولانا مصعب بن عبید نے پڑھائی، جس میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،صدر انجمن تاجران طاہر شریف گجر موجود تھے۔ اس کے علاوہ جنازہ میں جوڈیشری سے شاہد خان،حبیب خان سمیت کھلاڑیوں ،تاجروں،شہریوں نے شرکت کی۔
مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ شہر کے مرکزی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے