ملکی تاریخ کا سب سےبڑا مال برداربحری جہاز کراچی بندرگاہ پرلنگرانداز
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مال بردار بحری جہاز کامیابی کے ساتھ لنگر انداز ہوگیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق واحد گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل ہچیسن پورٹس پاکستان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر جہاز کو کامیابی کے ساتھ برتھ کیا ہے۔اس جہاز کا نام ایم ایس سی مِکول ہے جو جدید ترین کنٹینر جہاز ہے جس کی لمبائی 400 میٹر اور گنجائش 24,070 ٹی ای یو ہے۔
یہ دنیا کے سب سے جدید اور بڑے بحری مال بردار جہازوں میں سے ایک ہے اور پاکستان کی بندرگاہ پر آنے والا سب سے بڑا جہاز ہونے کی حیثیت سے ملک کی بحری تاریخ میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
پاکستان میں اس نوعیت کے انتہائی بڑے جہازوں کو لنگر انداز کرنے والے واحد ٹرمینل کی حیثیت سے ہچیسن پورٹس پاکستان مسلسل پورٹ انفراسٹرکچر اور آپریشنل مہارت کے نئے معیارات اختیار کررہا ہے۔
ایم ایس سی مِکول کی آمد عالمی شپنگ لائنز کے پاکستان کی بحری صلاحیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے اور ٹرمینل کے عالمی معیار کی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے۔بڑے جہازوں کو سنبھالنے کی صلاحیت نہ صرف تجارتی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے بلکہ فریٹ لاگت میں کمی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو براہِ راست فائدہ پہنچاتی ہے جس سے برآمدات مزید مسابقتی اور درآمدات زیادہ مؤثر لاگت پر ممکن ہو جاتی ہیں۔
جدید آلات، ٹیکنالوجی، اور پائیدار بندرگاہی طریقوں میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے ہچیسن پورٹس پاکستان کے لاجسٹک منظرنامے کو تبدیل کررہا ہے اور ایشیا، یورپ اور دیگر خطوں کے ساتھ پاکستان کے تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز، پاکستان کو 6 رنز سے ہرا کر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251128-01-12
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ زمبابوے سیریز سے باہر ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر184 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سیکامل مشارا 76 اورکوشل مینڈس 40 رنز بناکر نمایاں رہے، داسن شناکا 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سری لنکا کے 184 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ عثمان خان نے 33 اور محمد نواز نے27 رنز بنائے۔پاکستانی اسکواڈ میں آج دو تبدیلیاں کی گئیں، نسیم شاہ اور عثمان طارق کی جگہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔سری لنکا کی جانب سے زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل ہفتے کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا۔