ہچیسن پورٹس پاکستان نے جہاز کی برتھنگ کیلئے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کیں، ایم ایس سی مِکول دنیا کے جدید ترین اور بڑے کنٹینر جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی گہرے پانی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا۔ ترجمان ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 400 میٹر لمبا اور 24,070 ٹی ای یوز گنجائش والا ایم ایس سی مِکول کراچی پہنچ گیا، ایم ایس سی مِکول جہاز ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر کامیابی سے لنگر انداز ہوا۔ ہچیسن پورٹس پاکستان نے جہاز کی برتھنگ کیلئے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کیں، ایم ایس سی مِکول دنیا کے جدید ترین اور بڑے کنٹینر جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔

بڑے جہاز کی آمد پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل ہے، ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل ملک کا واحد گہرے پانی کا کنٹینر ٹرمینل ہے۔ دنیا کے بڑے بحری جہازوں کی آمد عالمی شپنگ لائنز کے پاکستان کی بحری صلاحیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، بڑے جہازوں کی برتھنگ سے تجارتی کارکردگی میں نیا اضافہ متوقع ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم ایس سی م کول پاکستان کی

پڑھیں:

چین کا جوابی وار: امریکی جہازوں پر بندرگاہی فیس عائد کردی

چین نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی جہازوں سے اپنی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے کی فیس وصول کرے گا۔

یہ اقدام براہِ راست ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی بحری جہازوں پر اسی نوعیت کی فیس عائد کرنے کے فیصلے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق منگل سے امریکی جہازوں پر فی ٹن تقریباً 56 ڈالر کی فیس عائد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس: چین اور روس کی بڑھتی قربتیں، کیا امریکا نئی صف بندیوں سے خائف ہے؟

یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے چینی جہازوں پر تقریباً 50 ڈالر فی جہاز کی فیس لگانے کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

چینی وزارت نے کہا کہ چین بھی امریکا کی طرح اپریل 2028 تک وقتاً فوقتاً ان فیسوں میں اضافہ کرتا رہے گا۔

امریکی چیمبر آف کامرس اِن چائنا کے صدر مائیکل ہارٹ کے مطابق، قلیل مدت میں اس اقدام کے نتیجے میں امریکی صارفین پر اخراجات بڑھیں گے۔

مزید پڑھیں: چین امریکا کی ٹیرف وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مسعود خان

’شپنگ کمپنیوں کے منافع میں کمی آئے گی، اور بعض مصنوعات کی امریکا کو برآمدات میں معمولی کمی دیکھنے میں آئے گی۔‘

دونوں ممالک کی جانب سے یہ نئی بندرگاہی فیسیں ایک ہی دن نافذالعمل ہوں گی۔

بیجنگ نے کہا کہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے امریکی فیسیں عائد کرنا عالمی تجارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے چین و امریکا کے درمیان سمندری تجارت کو نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا

شنگھائی میں زی بین ایڈوائزرز کے منیجنگ ڈائریکٹر پیٹر الیگزینڈر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور براہِ راست اقدام کرنے کو تیار ہے۔

وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق، یہ فیسیں ان تمام جہازوں پر لاگو ہوں گی جو امریکی شہریوں، کمپنیوں، اداروں یا ان تنظیموں کے زیرِ ملکیت ہوں جن میں امریکی ملکیت کا حصہ 25 فیصد یا اس سے زیادہ ہو۔

مزید پڑھیں: چین کی فوجی پریڈ متاثر کن تھی، صدر شی کی تقریر میں امریکا کا ذکر ہونا چاہیے تھا، ٹرمپ کا شکوہ

الیگزینڈر نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی چین کو کم سمجھ رہے ہیں، اور یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

ان کے مطابق، یہ صرف ایک اور برابری کی بنیاد پر مذاکراتی چال ہے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پالیسی فیصلوں میں دوسرے اور تیسرے درجے کے اثرات پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔

مزید پڑھیں: عسکری، سیاسی طاقت کی دوڑ، چین اور امریکا میں سے کون آگے؟

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چین نایاب معدنیات کی برآمدات پر کنٹرول بڑھانے اور ٹرمپ کی محصولات جیسی پالیسیوں کے مقابلے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پیٹر الیگزینڈر نے تجارتی محاذ پر امریکی فیصلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ امریکا نے پچھلے 6 ماہ میں کوئی سبق سیکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا بندرگاہی ٹرمپ انتظامیہ چین فیس نایاب معدنیات وزارتِ ٹرانسپورٹ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل, سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
  • سونے کی قیمت 5500 روپے بڑھ کر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پاکستان کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینربردار جہاز پہنچ گیا
  • پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل، سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
  • کراچی :ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز
  • ملکی تاریخ کا سب سےبڑا مال برداربحری جہاز کراچی بندرگاہ پرلنگرانداز
  • کراچی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مال بردار بحری جہاز کامیابی کے ساتھ لنگرانداز
  • پاکستان کی گہرے پانی کی بندرگاہ پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر بردار بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا
  • چین کا جوابی وار: امریکی جہازوں پر بندرگاہی فیس عائد کردی