تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
لاہور(کلچرل رپورٹر)تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے نامور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔60 سالہ فنکار گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا
پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے، جس کی اطلاع اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ شگفتہ اعجاز ایک مرتبہ پھر گہرے صدمے سے دوچار ہیں، کیونکہ ان کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے اس افسوسناک خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ یہ خبر شگفتہ اعجاز کے لیے ایک اور بڑا سانحہ ہے، کیونکہ گزشتہ برس ان کے شوہر یحییٰ صدیقی کا کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کچھ وقت کے لیے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی تھی۔ شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال پر ساتھی فنکاروں جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی اور سائمہ قریشی سمیت متعدد دیگر فنکاروں اور مداحوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور شگفتہ اعجاز اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔