لاہور: 4 ڈولفن اہلکار رشوت لینے پر ملازمت سے برطرف
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں شہری کو یرغمال بنا کر اس سے رشوت لینے والے 4 ڈولفن اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکاروں کو انکوائری رپورٹ میں رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق رشوت ستانی کا واقعہ 17 ستمبر کو حاجی کیمپ کے پاس پیش آیا، شہری خریداری کے بعد آن لائن بائیک رائیڈر کا انتظار کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے رشوت لینے کے لیے شہری کا جھوٹا بیان ریکارڈ کیا اور ویڈیو بنائی۔
اہل کاروں نے ویڈیو بیان لے کر شہری سے 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا، شہری نے 29 ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکلوا کر ڈولفن اہلکاروں کو دیے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈولفن اہلکاروں رشوت لینے
پڑھیں:
استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ترکیے کے شہر استنبول میں جمعرات کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بحیرہ مرمرا کے جنوب مغرب میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے استنبول کی کئی عمارتیں لرز اٹھیں اور گھبراہٹ کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔ کچھ مقامات پر شہری دیر تک کھلے میدانوں میں موجود رہے تاکہ کسی ممکنہ آفٹر شاکس سے محفوظ رہ سکیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ حکام نے شہریوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے اور محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ زلزلہ پیما ماہرین صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید آفٹر شاکس کے خدشے کو رد نہیں کیا گیا۔