پاکستانی معیشت میں بہتری، مگر مہنگائی کا دباؤ برقرار رہے گا، اے ڈی بی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ “ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک” میں پاکستان کی معیشت سے متعلق مثبت پیشگوئیاں کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مالی سال 2026 میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ بینک کا کہنا ہے کہ اصلاحات اور پالیسی استحکام معیشت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
رپورٹ میں مہنگائی کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے کہ 2026 میں افراطِ زر 6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔ گیس ٹیرف میں متوقع اضافے کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ تاہم مرکزی بینک محتاط مانیٹری پالیسی اپناتے ہوئے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعتراف کیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان نے اصلاحات میں پیش رفت کی ہے اور معیشت کے امکانات مجموعی طور پر مثبت ہیں، تاہم ڈھانچہ جاتی مسائل بدستور موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تعمیراتی شعبے کے لیے بجٹ میں دی گئی مراعات کچھ نقصانات کو کم کرنے میں مدد دیں گی، لیکن بار بار آنے والی قدرتی آفات، خصوصاً حالیہ سیلاب، معیشت کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ ان آفات نے انفرا اسٹرکچر اور زرعی زمینوں کو نقصان پہنچایا ہے، جس کے اثرات پیداوار اور شرح نمو پر دباؤ ڈالیں گے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اصلاحات کے تسلسل اور پالیسیوں پر عملدرآمد کے ذریعے معیشت میں رفتار اور اعتماد برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ مالی سال 2026 میں امریکا اور پاکستان کے درمیان ممکنہ تجارتی معاہدہ کاروباری حلقوں کے اعتماد کو مزید بڑھائے گا، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،منی مارکیٹ آپریشن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)بینکوں کو 7 اور 14 دن کے مارکیٹ آپریشن میں 9994 ارب روپے فراہم کئے ہیں۔ روایتی بینکوں کو 7 دن کے لئے 400 ارب روپے 11.01 فیصد شرح سود پر فراہم کئے ہیں۔ روایتی بینکوں کو 14 دن کے لئے 8875 ارب روپے 11.01 فیصد شرح سود پر فراہم کئے ہیں۔ اسلامی بینکوں کو 7 دن کے لئے 294 ارب روپے 11.13 شرح منافع پر فراہم کئے ہیں۔ اسلامی بینکوں کو14دن کے لئے 93 ارب روپے11.09 شرح منافع پر فراہم کئے ہیں۔