راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان  کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔  انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت  کے حوالے سے عدالتی عملے نے بتایا کہ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہوں نے چھٹی لے لی ہے، جس کے بعد وکلائے صفائی حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے جب کہ ملزمان کو بھی حاضری لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔

سماعت کے موقع پر آئے ہوئے تینوں سرکاری گواہان بھی حاضری لگوا کر واپس روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر کچہری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ جج کے چھٹی لینے کی و جہ سے آج کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔

بعد ازاں کیس میں وکلائے صفائی نے بانی چیئرمین عمران خان کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہان سے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کر دی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان گواہان نے کیا کہا ؟ عمران خان نے کچھ نہیں سنا ۔ ملزم  اور وکلا کی عدم موجودگی میں ریکارڈ بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بیانات واٹس ایپ کال سسٹم کے تحت بائیکاٹ کے بعد ریکارڈ کیے گئے  جب کہ فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ملزم کے سامنے بیان ریکارڈ ہونا لازم ہے ۔

وکلائے صفائی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ ہم نے ویڈیو لنک واٹس ایپ کال ٹرائل ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے، جہاں ہماری پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وکلائے صفائی کی درخواست کیے گئے لینے کی

پڑھیں:

ای ویزہ پر پاکستان آیا روسی شہری لاپتا ہوگیا

پشاور ہائی کورٹ میں  پشاور سے لاپتا روسی شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائیکورٹ نے مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔ 

عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلیا، حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 14 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں، وفاقی اور صوبائی اپنے ماتحت ایجنسیوں کی طرف سے اداروں دیں۔

پشاور: پانچ اگست تک مزید سماعت ملتوی کی جاتی ہے، وفاق اور صوبے دونوں لاء افسران اگلی سماعت پر خود عدالت میں پیش ہو جائے۔

درخواست گزار وکیل  نے کہا کہ روس چیچنیا کا شہری محمود گلیگوف Mukhmod Gelogaev) پاکستان آیا ہے ، روسی شہری ای ویزہ پر پاکستان آیا ہے اور پشاور سے لاپتہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
  • وفاقی آئینی عدالت نے پہلے دن کام کا آغاز کس طرح سے کیا؟
  • پنجاب: بزنس آپریٹرز کا صارفین سے ٹیکس لینے اور سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے کیخلاف کارروائیاں
  • چنگ چی رکشوں پر پابندی: روٹس کا جائزہ لینے کیلیے کمیٹی تشکیل
  • نئی گج ڈیم کیس: وفاقی آئینی عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل جاری
  • ای ویزہ پر پاکستان آیا روسی شہری لاپتا ہوگیا
  • شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانت کی درخوارست، پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع
  • ای ویزہ پر پاکستان آیا روسی شہری لاپتا ہوگیا
  • جسٹس اقبال کی پی پی 98 میں ضمنی انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
  • لاہور ہائیکورٹ کے جج کی 27 ویں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت