data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان نے غذائی قلت کے خلاف اپنی جدوجہد میں ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر کے لیے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کی تازہ تحقیق کے مطابق بی آئی ایس پی کے تحت چلنے والے “بینظیر نشوونما پروگرام” نے بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح کو 6.

4 فیصد تک کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ کامیابی دنیا بھر میں غذائیت کے بڑے پیمانے پر جاری کسی بھی پروگرام کے لیے ایک نمایاں اور ریکارڈ سطح کی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس پروگرام کے تحت نہ صرف بچوں کی صحت بہتر ہوئی ہے بلکہ پیدائش کے بعد کے نتائج میں بھی نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماؤں کی صحت اور زندگی کے معیار میں بھی مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب سماجی تحفظ کے اقدامات کو غذائیت کے پروگراموں کے ساتھ منسلک کیا جائے تو حقیقی اور پائیدار نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے ان نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک پروگرام کی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کے لاکھوں غریب خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح پیغام ہے کہ غربت اور غذائی قلت کے خلاف مربوط پالیسی ہی مستقبل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کو وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ غذائی قلت کے بوجھ کو کم کیا جا سکے اور پاکستان کے انسانی وسائل کو زیادہ مضبوط اور صحت مند بنایا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس پروگرام کو مزید علاقوں تک پھیلایا گیا تو پاکستان نہ صرف غذائی قلت کو کم کرنے میں کامیاب ہوگا بلکہ عالمی سطح پر ایک مؤثر ماڈل کے طور پر بھی ابھرے گا۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: غذائی قلت

پڑھیں:

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق کامیابی سے مکمل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت کیلیے مشترکہ مشق کامیابی سے مکمل کرلی، تمام تربیتی مقاصد حاصل کرلیے گئے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان۔انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق “شاہین اسٹرائیک–ٹو” کامیابی سے ختم ہوگئی، دونوں ممالک کی مشترکہ فوج مشق 8 سے 19 نومبر تک جاری رہی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے آپریشنز تھے، اس مشق میں پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی خصوصی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا اور تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انڈونیشیا کی جانب سے سینئر فوجی حکام شریک ہوئے۔ بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ مشق کے دوران دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل قابلیت اور بھرپور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا، تربیت میں بلٹ اپ ایریاز میں کارروائیوں، دہشت گردی مخالف تکنیکوں اور آئی ای ڈیز کے تدارک سے متعلق جدید طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی گئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان
  • پاکستان کو کرپشن بیسڈ منی لانڈرنگ کے نمایاں خطرات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان
  • دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ، پاکستانی چوتھے نمبر پر رہے
  • پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق کامیابی سے مکمل
  •  ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
  • پاک بھارت جنگ، چینی ہتھیاروں کیساتھ پاکستان کی کارکردگی نمایاں رہی، امریکی کانگریس کی رپورٹ
  • جاپان کا انسدادپولیو پروگرام کیلیے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
  • سویٹ ہوم گلگت کے بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • جاپان کا پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام کیلیے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان