بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح میں 6۔4 فیصد کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان نے عالمی مثال قائم کر دی، بی آئی ایس پی کے بینظیر نشوونما پروگرام سے بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح میں 6۔4 فیصد کمی پائی گئی.
آغا خان یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینظیر نشوونما پروگرام نے بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح کو 6۔4 فیصد تک کم کیا ہے.
یہ کامیابی دنیا کے بڑے پیمانے پر جاری کسی بھی غذائیت کے پروگرام کے لیے اب تک ریکارڈ کی جانے والی بہترین کامیابیوں میں شمار ہوتی ہے، پیدائش کے نتائج، بچوں کی زندگی اور مائوںکی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
چیٔرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے کہا یہ نتائج واضح ثبوت ہیں جب سماجی تحفظ کو غذائیت سے جُڑے اقدامات کے ساتھ منسلک کیا جائے تو غریب عورتوں اور بچوں کے لیے بامعنی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔
پروگرام کو مزید وسعت دینا پاکستان میں غذائی قلت کے بوجھ کو کم کرنے اور انسانی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔