Jasarat News:
2025-11-19@05:43:22 GMT

مالدووا : انتخابات میں یورپی یونین کی حامی جماعت کامیاب

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250930-06-6
کیشیناؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی یورپ کے ملک مالدوواکے انتخابات میں یورپی یونین کی حامی جماعت نے کامیابی حاصل کرلی۔ مالدووا کے باشندوں کو ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرنا تھا کہ ان کا ملک یورپی یونین کے قریب آتا ہے یا پھر روس کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ دوسری جانب حزب اختلاف کی جماعت نے نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق مالدووا میں یورپ یونین کی حامی حکمراں پارٹی آف ایکشن اینڈ سالیڈیرٹی (پی اے ایس) نے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے،جب کہ روس نواز پیٹریاٹک بلاک نے 24.

26 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست

جنوبی کوریا کی پولیس نے آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3,000 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں سے تقریباً نصف تعداد نوعمروں کی ہے۔

نومبر 2024 اور اکتوبر 2025 کے درمیان نیشنل پولیس ایجنسی نے آن لائن جنسی استحصال کے 3,411 واقعات کی نشاندہی کی جس کے نتیجے میں 3,557 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ان میں سے 221 کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ جرائم کی اقسام کے لحاظ سے ڈیپ فیک سے متعلق جرائم کل کیسز کا 35.2 فیصد ہیں۔ اس کے بعد بچوں اور نوعمروں کی ویڈیوز 34.3 فیصد اور غیر قانونی ریکارڈنگز 19.4 فیصد ہیں۔

مشتبہ افراد میں سے تقریباً نصف، 1,761، نوعمر تھے جب کہ 1,228 اپنی 20 کی دہائی میں تھے اور 468 اور 169 بالترتیب 30 اور 40 کی دہائی میں تھے۔

نیشنل پولیس ایجنسی نے کہا کہ ڈیپ فیک کے جرائم کے الزام میں گرفتار ہونے والوں میں سے 90 فیصد سے زیادہ نوعمر یا نوجوان بالغ تھے، ممکنہ طور پر ڈیجیٹل ٹولز سے ان کی زیادہ واقفیت کی وجہ سے۔

این پی اے کے مطابق آن لائن جنسی جرائم کے لیے گرفتاریوں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 47.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے: یورپی یونین سفیر
  • سندھ ہائیکورٹ‘ جامعہ کراچی میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق نوٹس
  • فش ہاربر کو یورپی یونین کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کا آغاز
  • اسرائیل کیخلاف عملی کارروائی ہونی چاہیئے محض مذمت کافی نہیں، جوزپ بورل
  • جامعہ کراچی،ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج
  • سنوفی ایمپلائز یونین اور کمپنی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد نیا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں شاندار اضافہ کیا گیا۔ اس موقع پر یونین کے صدر محمد شاہد اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری راجہ محمد نعیم نے خطاب کرتے ہ
  • بہار نتائج:الٹی ہوگئی سب تدبیریں
  • وہ ممالک جہاں خواتین کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے؟ عالمی ادارے کے اعداد وشمار
  • جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم ، 3000 سے زائد افراد گرفتار
  • جنوبی کوریا؛ آن لائن جنسی جرائم میں ملوث 3000 سے زائد افراد زیرِ حراست