اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی تعیناتی کے بعد 2 انتظامی جج تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر صوبوں سے 3 نئے ججوں کے تبادلے کے بعد انتظامی سطح پر اہم فیصلے کرتے ہوئے پرانے ججوں سے انتظامی ججوں کے عہدے واپس لے لیے گئے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کی تعیناتی کے بعد انتظامی طور اہم تبدیلیوں میں جسٹس محسن اختر کیانی کو ہٹا کر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کو انسداد دہشت گردی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ
اسی طرح جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے ملک کی کسی دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی مبینہ خبروں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججوں کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری، محسن اختر کیانی دوسرے نمبر پر چلے گئے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مذکورہ ججوں نے اس ضمن میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، ججوں نے دیگر ہائیکورٹ سے جج لا کراسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس بنانے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ صدر آصف زرداری نے لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججوں کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کردیا تھا، جس کا وزارت قانون وانصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: 3 ججوں کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کیخلاف احتجاج، اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی متاثر
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ اور جسٹس محمد آصف کا تبادلہ بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس اعظم خان جسٹس خادم حسین سومرو جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر جسٹس محسن اختر کیانی جسٹس محمد آصف سندھ ہائیکورٹ لاہور ہائیکورٹ وزارت قانون وانصاف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر جسٹس محسن اختر کیانی سندھ ہائیکورٹ لاہور ہائیکورٹ وزارت قانون وانصاف اسلام ا باد ہائیکورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ محسن اختر کیانی ہائیکورٹ سے
پڑھیں:
ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، جسٹس محسن کیانی
ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، جسٹس محسن کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ادارہ شماریات میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، آپ سے 5 ماہ میں تقرری کے رولز نہیں بن رہے؟
ادارہ شماریات میں تقرریوں کے حوالے سے زیر سماعت کیس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 5 ماہ ہوگئے، آپ لوگوں سے تقرری کے رولز نہیں بنے۔
فاضل جج نے کہا کہ ہماری ہائی کورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، عدالتی عملہ آپ کو دے دیتے ہیں جو ایک رات میں رولز بھی بنا لے اور دستخط بھی کروا لے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 5 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں پٹواریوں کی خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کو نہیں پتہ کہ اُن کا کون سا آدمی کرپٹ ہے؟
انہوں نے کہا تھا کہ جانتا ہوں ہمارا کون سا جج کرپٹ ہے، مجھے سب پتہ ہے کہ اداروں میں پیسے کیسے بٹورے جاتے ہیں، ان کا بس چلے تو یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کر دیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا سعودی ولی عہد کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر ریاض روانہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے تھانوں پر حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی ہمارے منجمد اثاثوں کو یوکرین کی جنگی امداد کیلئے استعمال کرنے پر سخت کارروائی کریں گے، روسCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم