اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکج لانے کا اعلان کیا ہے۔

 وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں بے پناہ شکایات تھیں، وزارت فوڈ سیکیورٹی کو یوٹیلٹی اسٹورز کے بغیر رمضان پیکیج لانے کی ہدایت کردی ہے تاکہ کرپشن اور خراب مال کی فروخت نہ ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پوری کوشش ہے ہم معاشی ترقی کی طرف بڑھیں، چاروں صوبوں سے زرعی ٹیکس کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے جس پر میں تمام وزرائے اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پرہے، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا خوش آئندہ ہے، جنوری 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 28.

73 فیصد تھی، دسمبر 2024 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4.1 فیصد تک کم ہوئی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے، جمرود میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوس ناک ہے ،ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی، ماضی میں قیامِ امن کے نام پر سیکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑا گیا، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہمارے جوان قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے خوش آئند ہیں، سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے ہزارہ ڈویژن کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے آبی منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت، عطا تارڑ کا بیان قلمبند

سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ  ہوسکے۔

شہباز شریف کی جانب سے وکلا نے مزید دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، ایڈیشنل سیشن جج نے وزیراعظم شہباز شریف کے دعوی پر سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی۔

پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے رشوت کا جھوٹا الزام عائد کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی کے رُوبرو پیش ہوئے، وہ اپنا بیان قلمبند کرانے کے لیے پیش ہوئے۔

جونئیر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے سینئیر کونسل محمد حسین چوٹیا اسلام آباد مصروف ہیں، کیس کل تک کے لیے ملتوی کر دیا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

معزز جج نے کہا کہ چیف بیان قلمبند کرانے دیں اس میں کیا اعتراض ہے، جونئیر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا اعتراض بیان کے پہلے لفظ سے ہے، بیان بھی سینئر وکیل کی موجود میں کرایا جائے، معزز جج نے ریمارکس دیے کہ ہم گواہ عطا تارڑ کا بیان قلمبند کر لیتے ہیں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ میرا نام عطااللہ تارڑ ہے، جو کہوںُ گا سچ کہوں گا سچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا اگر کچھ غلط بیانی کروں تو اللہ مجھ سے ناراض ہو،  درخواست کا تعلق بہت عزت دار گھرانے سے ہے،  ان کی سیاسی و سماجی خدمات پوری دنیا جانتی ہے، مدعی انیس سو اٹھاسی میں بطور ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

عدالت نے مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم لانے کا اعلان۔منظور نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن اتحاد
  • وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت، عطا تارڑ کا بیان قلمبند
  •  شہباز شریف پاکستان کے دورے پر بھی آتے ہیں
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات