جیکب آباد میں علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نماز جمعہ میں لوگوں کو تقویٰ الٰہی اور کردار سازی کی دعوت کیساتھ ساتھ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مسائل مشکلات سے آگاہ کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علماء کرام پیغام انبیاء کے وارث ہیں، اس لئے ان کے اوپر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ علماء کرام اور معلمین قرآن مجید کو اپنے کردار سے لوگوں کو دین کی طرف بلانا چاہئے۔ ان کی سیرت اور کردار سے کردار انبیاء اور آئمہ اہل البیت علیہم السلام کی خوشبو آنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم جیکب آباد میں منعقدہ علمائے کرام اور معلمین قرآن کریم کے اجلاس میں "عصر حاضر میں علماء کرام اور معلمین قرآن مجید کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب میں مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی، نائب صدر مولانا ارشاد علی انقلابی اور مکاتب ولایت کے مولانا عبدالخالق منگی، مولانا منور حسین سولنگی، ملت جعفریہ عزاداری کونسل کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید غلام شبیر نقوی اور ضلع بھر کے معلمین شریک ہوئے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ نماز جمعہ ایک اجتماعی عبادت ہے، جس میں لوگوں کو تقویٰ الٰہی اور کردار سازی کی دعوت کے ساتھ ساتھ عصر حاضر میں امت مسلمہ کے مسائل مشکلات سے آگاہ کرنا چاہئے اور ساتھ ہی انہیں عصر حاضر میں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کرنا چاہئے۔ نماز جمعہ کے خطبات کو بامقصد بنا کر ہم معاشرے کی اصلاح کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مساجد کو آباد کرنا چاہئے۔ ہر امام جماعت کو مدیریت مسجد کا کورس کرنا چاہئے۔ مسجد عبادت و عبودیت الٰہی کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت اور امت مسلمہ کے اجتماعی مسائل اور فلاحی کاموں کا مرکز ہونی چاہئے۔ جہاں لوگوں کی دین اور دنیا کو آباد کرنے کا جامع منصوبہ پیش کیا جائے۔

بعد ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی سے چند روز قبل اغواء ہونیوالے نوجوان محمد مزمل سولنگی کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ مزمل سولنگی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ مغوی ڈرائیور کی بازیابی کے موقع پر ان کے اہل خانہ نے مدرسہ المصطفٰی خاتم النبیین پہنچ کر علامہ مقصود علی ڈومکی کو ہار پہنائے اور ان کی بازیابی کے لئے مسلسل آواز اٹھانے اور مظلوموں کے لئے جدوجہد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے مغوی مزمل سولنگی کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اغواء برائے تاوان اور بدامنی ناسور بن چکی ہے۔ سندھ کے عوام کو امن چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی عنایت، ایس ایس پی جیکب آباد پولیس اور دیگر دوستوں کی کوششوں کے نتیجے میں مغوی کی جلد بازیابی عمل میں آئی۔ جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی کرنا چاہئے علماء کرام جیکب آباد نے کہا کہ انہوں نے ڈومکی نے

پڑھیں:

شیرانی، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، دو اہلکار شہید، متعدد زخمی

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں واقع ہیڈ کوارٹر تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت زرعی پالیسیوں میں کسان کو ریلیف فراہم کرے، علامہ مقصود ڈومکی
  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • چوتھی نصاب تعلیم کانفرنس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
  • میرے اوپر انڈوں سے حملے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، بدتمیزی کرنے والوں کو چھوڑ دیا گیا، علیمہ خان
  • وقف ترمیمی قانون پر عبوری ریلیف بنیادی مسائل کا حل نہیں ہے، علماء
  • شیرانی، دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، دو اہلکار شہید، متعدد زخمی
  • سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
  • کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد شرمندگی اور خفت مٹانے کا طریقہ ہے: عطا تارڑ
  • علی امین گنڈاپور کو پاک فوج کے شہدا کے جنازوں میں شرکت کرنی چاہئے، قاضی انور کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید
  • صادقین سے مراد آل محمد (ص) ہیں، علامہ مقصود ڈومکی