کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ 

بین الاقوامی سطح پر سونے کے بڑھتے ہوئے خریداری معاہدوں کے نتیجے میں سونے کی عالمی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی بدستور مرتب ہورہے ہیں۔

عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت مزید 16 ڈالر کے اضافے سے 2815 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کے اضافے سے 294300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

 فی دس گرام سونے کی قیمت 1629 روپے بڑھ کر 252314 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 49 روپے کے اضافے سے 3314 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42 روپے کے اضافے سے 2841 روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے

پڑھیں:

عالمی چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم وطن پہنچ گئی

کراچی:

آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 17، انڈر 21، ماسٹرز اور 6 ریڈ مینز اسنوکر چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم  واپس وطن پہنچ گئی۔

 پاکستان نے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 2 گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا، محمد حسنین اختر نے عالمی انڈر 17 اور عالمی چیمپئین محمد آصف نے عالمی ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 سابق عالمی امیچر چیمپئن 19 سالہ احسن رمضان نے عالمی انڈر21 چیمپئین شپ میں برانز میڈل حاصل کیا، بحرین کے شہر منامہ میں منعقدہ مقابلوں میں شرکت کے بعد آنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

قومی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ  و دیگر عہدے داروں کے ساتھ عزیز و اقارب اور کھیل کے مداح بھی شامل تھے، کھلاڑیوں پر پتیاں نچھاور کی گئیں، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

بھارت کے برجیش دمانی کو شکست دے کر ماسٹرز ایونٹ اپنے نام کرنے والے عالمی چیمپئن محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حریف کو شکست دیں تو بہت زیادہ فخر ہوتا ہے، کامیابی پر اپنے اہل خانہ اور پوری قوم کا بہت شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہی ہوتا ہے کہ جب عالمی چیمپئن بن کر آتے ہیں تو حکومتی کوئی نمائندہ استقبال کے لیے نہیں پہنچتا جس کا افسوس ہے، حکومتی نمائندہ کوئی آئے یا نہ آئے، میں اسی طرح ملک کے لیے محنت سے کامیابیاں حاصل کرتا رہوں گا۔

عالمی انڈر 17 چیمپئن شپ جیتنے والے محمد حسنین اختر نے کہا کہ فخر ہے کہ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا، والدین اور قوم کی دعاؤں سے تاریخ رقم کی، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح عالمی ٹائٹل جیت کر ملک کا پرچم بلند کروں۔

متعلقہ مضامین

  • تیل اور گھی پر عوام سے فی کلو 175 روپے کی اضافی وصولی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
  • پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر کے مقابلے میں 76 پیسے کا اضافہ
  • عالمی چیمپئن شپ میں کامیابی کے بعد پاکستان اسنوکر ٹیم وطن پہنچ گئی
  • سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • سونے کی قیمت میں 3700روپے کا بڑا اضافہ