پاکستان ریلویز کا ٹرنیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ٹرنیوں کے کرایے بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
پاکستان ریلویز نے مسافر ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا۔
ترجمان پاکستان ریلویز نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری 2025 سے ہوگا، ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس اور آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔
ٹکٹوں کی نئی پالیسی
30 جنوری 2025 کو پاکستان ریلویز نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کی تھی جس کے مطابق ریفنڈ پالیسی کے تحت مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کیلیے ٹرین روانگی سے 48 گھنٹے قبل تک 90 فیصد رقم واپس لے سکیں گے۔
ٹکٹوں کی واپسی کی یہ ریفنڈ پالیسی ’رابطہ‘ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔
ٹرین روانگی سے 24 سے 48 گھنٹے قبل تک 80 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر 70 فیصد رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر 50 فیصد ریفنڈ دیا جائے گا۔
اگر ٹرین 6 گھنٹے یا اس سے زیادہ لیٹ ہو تو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سے خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی صرف ان ہی کاؤنٹرز پر ہوگی۔ ریفنڈ لینے کے لیے مسافروں کو اصل ٹکٹ اور CNIC کی کاپی جمع کرانا ہوگی، جس پر انھیں کینسلیشن سلپ اور رقم دی جائے گی۔
آن لائن ٹکٹوں کا ریفنڈ صرف اسی آن لائن سروس کے ذریعے ممکن ہوگا، جس سے ادائیگی کی گئی ہو۔ آن لائن ٹکٹوں کے لیے بھی وہی ریفنڈ پالیسی ہوگی جو POS کے لیے مقرر ہے۔
آن لائن ٹکٹوں کا ٹرین کی روانگی کے بعد کوئی ریفنڈ نہیں دیا جائے گا۔ اگر ٹرین کی روانگی میں 1 گھنٹے 30 منٹ سے کم وقت باقی ہو تو آن لائن ٹکٹ کینسل نہیں ہوگا۔
مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی بکنگ سے متعلق درست معلومات حاصل کریں اور ریفنڈ کے قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ کی واپسی کے لیے درخواست دیں۔ مزید معلومات کے لیے قریبی ریلوے اسٹیشن یا پاکستان ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:خیبرپختونخوا میں میٹرک، انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز نے آن لائن ٹکٹ کرایوں میں میں اضافے اضافے کا ٹکٹوں کی رقم واپس جائے گی کے لیے
پڑھیں:
پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
---فائل فوٹولاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
2 لاکھ 54 ہزار 12 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 1 لاکھ 65 ہزار 312 امیدوار کامیاب ہوئے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 65.32 فیصد رہا۔
سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 69.08 فیصد جبکہ آرٹس گروپ میں کامیابی کا تناسب 52.87 فیصد رہا۔
فیصل آبادکنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق فیصل آباد میں کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔
ڈی جی خان میں نتائج کا اعلانڈی جی خان کے تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین بورڈ اشفاق احمد کے مطابق ڈی جی خان میں کُل 91 ہزار 180 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا،جن میں 74 ہزار 180 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 81 فیصد رہا۔
سرگودھامیٹرک امتحان 2025ء کے نتائج کے مطابق 73 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔
سرگودھا میں ہونے والے امتحانات میں 93 ہزار 582 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے جن میں سے 69 ہزار 72 امیدوار کامیاب ہوئے۔
بہاولپور
کنٹرولر امتحانات کے مطابق بہاولپور میں 90 ہزار 493 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جن میں سے کامیاب ہونے والے اُمیدواروں کی تعداد 62 ہزار860 رہی۔
بہاولپور میں کامیابی کا تناسب 69 فیصد رہا۔
گوجرانوالہ
کنٹرولر امتحانات کے مطابق گوجرانوالہ میں امتحانات میں 2 لاکھ 25 ہزار 71 امیدواروں نے شرکت کی، ایک لاکھ 58 ہزار 863 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ گوجرانوالہ میں کامیابی کا تناسب 70.58 فیصد رہا۔
کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں پہلی تین پوزیشنز 19 طلبا وطالبات نے حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان
تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں امتحانات میں 91 ہزار 180 امیدواروں نے حصہ لیا۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق ڈی جی خان میں 74 ہزار 180 طلبا و طالبات کامیاب قرار پائے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 81 فیصد رہا۔
چیئرمین بورڈ کے مطابق پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے گئے ہیں۔