صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیجنگ (ویب ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔
جیو نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری بیجنگ میں چینی ہم منصب شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔صدرمملکت ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، ملاقاتوں کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط پر اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سینیئر وزیر شرجیل میمن، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ بھی چین پہنچ گئے۔
حکومت سندھ کا وفد چین میں مختلف تجارتی و صنعتی شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے