صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیجنگ میں قومی ہیروز کی یادگار پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیجنگ (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ چین کے دوران بیجنگ میں چین کے قومی ہیروز کی یادگار کا دورہ کیا۔
صدر مملکت نے چین کی آزادی اور ترقی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کے ہیروز کی جرات اور بہادری تاریخ کا روشن باب ہیں، جنہوں نے اپنی قوم اور ملک کی خدمت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔
صدر مملکت کے اس دورے کو پاک چین دوستی کے جذبے کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے