امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائی پر بھارتی میڈیا کا واویلا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں گوما شہر کی جیل کو آگ لگائے جانے کے بعد سیکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے اور اُنہیں جلاکر مار ڈالا گیا ہے۔ روانڈا کے حمایت یفتہ ایم ٹوئنٹی تھری باغیوں نے مشرقی شہر گوما کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اِس کے بعد جیل سے ہزاروں قیدی بھاگ نکلے۔ اس کے بعد شہر میں انتہائی درجے کا انتشار برپا ہوا اور جیل سے بھاگے ہوئے مجرموں نے شہریوں کا ناطقہ بند کردیا۔ سیکڑوں خواتین کو گھیر کر اُن کی بے حرمتی کی گئی اور پھر اُنہیں زندہ جلایا گیا۔
یہ تمام واقعات گزشتہ ہفتے کے ہیں۔ تب سے اب تک پورا شہر شدید خوف کی گرفت میں ہے۔ لوگ گھروں میں دُبکے ہوئے ہیں۔ سڑکوں پر اور گلیوں میں باغی گشت کر رہے ہیں۔ اُنہیں دیکھ کر شہری انتہائی خوفزدہ ہیں اور دکانیں، بازار کھولنے سے بھی گریز کر رہے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے حکام نے بتایا ہےی کہ گوما کی مُنزینزے جیل کے اندر قیدیوں نے سیکڑوں خواتین پر حملے کیے۔ گوما میں تعینات اقوامِ متحدہ کی امن فوج کے نائب سربراہ ویوین وان ڈی پیرے نے بتایا ہے کہ جس وقت ہزاروں قیدی جیل سے فرار ہو رہے تھے تب خواتین کے بلاک کو آگ لگادی گئی۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 27 جنوری کو مُنزینزے جیل کے احاطوں سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے امن فوجی اب تک اس جیل کا معائنہ نہیں کرسکے ہیں۔ شہر کے حالات انتہائی خراب ہیں۔ لوگوں کو معمولات بحال کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل “انڈیا ٹوڈے” کے گمراہ کن اور من گھڑت دعوؤں کا پردہ چاک کردیا۔
انڈیا ٹوڈے نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق کسی بھی مصدقہ طالبان یا سرکاری چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی، جبکہ بھارت نے غیر مصدقہ ذرائع سے خبر شائع کرکے دیگر بھارتی اداروں سے بغیر تصدیق کے پھیلائی۔
وزارتِ اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری یا اعتراف کی تصدیق نہیں کی۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارتی میڈیا ریاستی سرپرستی میں جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی کے بیانیے کو فروغ دے رہا ہے۔