سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گداگر کو گرفتار کر لیا جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق غلام حیدر نامی مسافر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا جانے والی پرواز پر سوار ہو رہا تھا اور امیگریشن کے دوران اس کا نام کراچی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے مقدمے میں شامل پایا گیا۔
ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا، اس نے بیرون ملک بھیجنے کے لیے ایک شہری سے بھاری رقم وصول کی تھی۔
ایک اور کارروائی میں، کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر محمد عثمان کو گرفتار کیا۔ اس کا نام گداگری کی فہرست میں شامل تھا اور وہ اسٹاپ لسٹ میں تھا۔ ملزم کو سعودی عرب سے گداگری کے الزام میں ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔