جنید اکبر کا بانی پی ٹی آئی کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
جنید اکبر کا بانی پی ٹی آئی کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز
چارسدہ/مردان(آئی پی ایس) صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)خیبر پختونخوا جنید اکبر نے عمران خان کی کال ملنے پر ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب میں جنید اکبر نے کہا کہ مجھے عمران خان اور پارٹی کی وجہ سے عزت ملی، ریاست کے ساتھ باہمی عزت اور برابری کی سطح پر بات کرنے کو تیار ہیں، ہم اپنے مینڈیٹ اور عوام کی حق کی بات کرتے ہیں۔جنید اکبر نے کہا کہ 8فروری کو دنیا کو دیکھائیں گے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، پی ٹی آئی میں پیسے کے بل بوتے پر آگے جانے والوں کو روکا جائے گا، پارٹی میں سزا و جزا کا عمل عام کریں گے، 8 فروری کو صوبائی حکومت کے تعاون کے بغیر بڑا جلسہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر ڈی چوک میں بھی جلسہ کریں گے، آپ کے ظلم سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنید اکبر پی ٹی آئی پر ڈی چوک کی کال
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت منسوخ
توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی، توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بارے اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی کل اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت منسوخی کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔