اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وزیر اعظم کی ہدایت پر پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم آفس نے وزارت خارجہ کو ضروری کوآرڈینیشن کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے تھے۔
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 49 ویں امام، پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال ہوگیا۔ وہ 88 برس کے تھے۔
پرنس کریم آغا خان کی نمازہ جنازہ لزبن میں ادا کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں سے معاہدے ختم کردیے ہیں، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

فائل فوٹو 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  سستی بجلی کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے، 9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں سے معاہدے ختم کر دیے ہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ریاستی ملکیتی ادارے قومی خزانے پر 800 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالتے ہیں، ہمیں قومی ایئرلائن اور روز ویلٹ جیسی ٹرانزیکشنز جلد مکل کرنی ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • 2 کروڑ نوکریاں دینے کا نہیں کہہ سکتا، وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے صحافیوں کا واک آؤٹ
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کا واک آؤٹ
  • ٹیکس چوری کرنے والوں کیلئے بری خبر
  • ریکوڈک منصوبے سے 75 ارب ڈالرز حاصل ہوں گے، بجٹ تقریر
  • 9 ہزار میگا واٹ کے بجلی گھروں سے معاہدے ختم کردیے ہیں، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
  • وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شورشرابہ و احتجاج
  • فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود
  • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج اقتصادی سروے پیش کریں گے