فلسطینیوں کو غزہ سے باہر نکالنے کا کوئی بھی منصوبہ مزید تنازعات کا باعث بنے گا، ترکیہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا قتل عام بند ہونے اور حالات بدلنے کی صورت میں ہی ترکیہ اسرائیل کیخلاف اٹھائے گئے تجارت منقطع کرنے اور سفیر کو واپس بلانے کے اقدامات پر نظرثانی کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر قبضے کے بارے میں ٹرمپ کا بیان ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے باہر نکالنے کا کوئی بھی منصوبہ مزید تنازعات کا باعث بنے گا۔ وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اہل فلسطین کا قتل عام بند ہونے اور حالات بدلنے کی صورت میں ہی ترکیہ اسرائیل کے خلاف اٹھائے گئے تجارت منقطع کرنے اور سفیر کو واپس بلانے کے اقدامات پر نظرثانی کرے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ سے شنگھائی میں چینی کمپنی اے ای آٹو کے حکام نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مستقبل الیکٹرک گاڑیوں اور صاف توانائی سے جڑا ہے اور سندھ اس تبدیلی میں پیچھے نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ماحول دوست منصوبوں پر سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دے گی۔