کراچی ایئرپورٹ سے 48 گھنٹوں میں 60 مسافر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی سے جرمنی، سعودیہ کے ورک ویزوں کے 7 مسافروں سمیت گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 60 افراد کو سفر سے روک کر آف لوڈ کر دیا گیا جن میں قبرص کے تعلیمی ویزہ کے 10 افراد بھی شامل ہیں۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق بحرین، آذربائیجان، ترکی، ساؤتھ افریقہ، بحرین، ملائشیا، نیپال، سری لنکا، امارات، کمبوڈیا، سعودیہ اور ماریش جاتے ہوئے وزٹ ویزا کے 21 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔
جرمنی میں ورک ویزا کے ایک اور سعودیہ میں ورک ویزا اور بزنس کے 6 مسافر بھی آف لوڈ کیے گئے جبکہ 21 مسافر عمرہ کے لیے سعودی عرب جاتے ہوئے پروازوں سے اتارے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آف لوڈ
پڑھیں:
روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 48 افراد ہلاک
طیارہ اپنی دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے مشرقی علاقے میں چین کی سرحد کے نزدیک مسافر بردار طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا اور اُس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹونوف اے این-24 ماڈل کا یہ طیارہ انگارا ایئرلائنز کی ملکیت تھا جس نے بلاگوویشچنسک سے ٹنڈا کے لیے پرواز بھری تھی۔ طیارہ اپنی دوسری لینڈنگ کی کوشش کے دوران ریڈار سے غائب ہو گیا تھا جب کہ اس سے قبل کسی تکنیکی خرابی کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خراب موسم اور حد نظر کی کمی کے باعث طیارے نے بلندی کا غلط اندازہ لگایا اور ممکنہ طور پر درختوں سے ٹکرا کر گرگیا۔
روس کی ایمرجنسی وزارت کا کہنا ہے کہ طیارے کا ملبہ ٹنڈا شہر سے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب میں ایک پہاڑی جنگلاتی علاقے میں ملا جہاں پہنچنا دشوار گزار موسم اور زمین کی ساخت کے باعث فوری ممکن نہ تھا۔ طیارے میں 5 بچوں سمیت 42 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔ جن میں سے کوئی بھی زندہ نہ بچ سکا۔ ایک چینی مسافر بھی شامل ہے۔ گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ روسی ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ تاہم روسی ایوی ایشن پہلے ہی مغربی پابندیوں کے باعث مسائل کا شکار ہے۔