Jasarat News:
2025-04-25@11:43:44 GMT

ڈاکوئوں کیخلاف سی ٹی ڈی کو نیا ٹاسک دے دیاگیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

سکھر (نمائندہ جسارت)کچے میں جرائم پیشہ عناصر کو اسلحہ کی ترسیل میں کون ملوث ہے ،آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن نیاس حوالے سے سی ٹی ڈی کو ٹاسک دے دیا، رینج پولیس کے اعلامیہ کیمطابق بدھ کے روز آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن نے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا۔آئی جی سندھ کو گھوٹکی کے کچہ ایریاز و دیگر علاقوں میں امن و امان کے حوالے سے پولیس اقدامات پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے کہا کہ پکے پر بیٹھے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولتکاروں خلاف کاروائی کی جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ ڈکیتیوں اور اغواء کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے۔ کچے اور پکے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے،جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہر قسم کے ہتھیار کے استعمال کی اجازت ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہوکر آپریشن کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ملزمان کے سہولت کاروں اور مددگاروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،کچے میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کو مذید بہتر کیا جائے۔جدید اسلحہ اور گاڑیاں جلد پولیس کو فراہم کردی جائیں گی۔ سکھر ڈویڑن اور لاڑکانہ ڈویڑن میں پہلی ترجیح ہے امن و امان کے حالات کو مستحکم کرنا ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کو سہولیات دے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جرائم پیشہ نے کہا کہ

پڑھیں:

پیکا ایکٹ؛ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج

لاہور:

ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج  درج کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے یا  اپلوڈ کرنے  کے معاملے میں  ڈی ائی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک  ڈاؤن جاری ہے۔

اس دوران ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ان عناصر کامقصد معاشرے میں انتشار اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے۔  ملزمان کو تمام قانونی شواہد  کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • ”مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،“ سینیٹ میں بھارت کیخلاف قرارداد منظور
  • پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
  • بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے میں مردہ قرار دیاگیا جوڑا زندہ نکلا
  • بھارت کیخلاف قومی یکجہتی کیلئے عمران خان کو رہا کیا جائے، عمر ایوب
  • پیکا ایکٹ؛ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج
  • جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئے محکمہ داخلہ کا بڑا فیصلہ
  • قومی بچت کی سکیموں کی شرح منافع میں ردو بدل  
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری
  • حساس اداروں سمیت سربراہ کیخلاف توہین آمیز پوسٹ؛ پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج