اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اور کل دو ججز کی چھٹی کے باعث کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار دونوں دو دن کی چھٹی پر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں آج اور کل مقرر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔
پولیس سمیت اسلام آباد کے مقامی محکموں میں دوسرے صوبوں سے بھرتیوں کے حوالے سے کیس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ اس کے علاوہ، جسٹس بابر ستار کی عدم دستیابی کے سبب لارجر بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ ہو گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجربنچ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے آج طلب کیا تھا، اور اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے نتائج روکنے کے حکم میں بھی آج 6 فروری تک کی توسیع دی گئی تھی۔ اس کیس کی جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بنچ کو سماعت کرنی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

صدر زرداری  عید اسلام آباد  میں منائیں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری  عید قربان اسلام آباد میں منائیں گے ،وہ ایوان صدر کی مسجد میں نماز عید ادا کریں گے اور  عید ملیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں کووڈ ایکٹیو کیسز کی تعداد 6000 سے زیادہ ہوگئی، وزارت صحت کی ایڈوائزری
  • شیخ محمد العیسی کی پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات
  • عید کے بعد سپریم کورٹ میں سیاسی مضمرات کے حامل کونسے مقدمات زیر سماعت آئیں گے؟
  • جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس منصور علی شاہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان ذمہ داریاں سنبھال لیں
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا
  • جسٹس منصور علی نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی، مختلف ایئرپورٹس کی 24 پروازیں منسوخ
  • صدر زرداری  عید اسلام آباد  میں منائیں گے