اسلام آباد کے کن علاقوں میں پانی کی سپلائی کم کی جارہی ہے اور کیوں؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے لیے خان پور ڈیم سے ہونے والی پانی کی سپلائی عارظی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق، اسلام آباد کے لیے بنیادی آبی ذخیرے خان پور ڈیم کی 18 سے 20 کلومیٹر طویل نہر کی سالانہ بھل صفائی کا کام 10 فروری سے شروع ہوگا جو 22 فروری تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 16 فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ، سی ڈی اے کا اعتراف
حکام کے مطابق، بھل صفائی کے دوران خان پور ڈیم سے اسلام آباد کو پانی کی سپلائی مکمل بند رہے گی، تاہم سنگجانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں جمع شدہ اسٹوریج سے تقریباً 4 ملین گیلن روزانہ کی بنیاد پر پانی کی سپلائی جاری رہے گی۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ پانی کی یہ سپلائی معمول سے 60 فیصد کم ہوگی، یعنی 10 ملین گیلن کے بجائے صرف 4 ملین گیلن پانی کی سپلائی کی جائے گی، جس کی وجہ سے اسلام آباد کے سیکٹرز ڈی 12، جی ٹین، جی الیون، ایف ٹین، ایف الیون کے علاوہ جی نائن سیکٹر کا کچھ حصہ متاثر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کی شدید قلت، اب اسلام آباد والوں کو پانی کہاں سے ملے گا؟
سی ڈی اے نے کہا ہے کہ اسی بھل صفائی کے دوران سنگجانی کے مرکزی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بھی صفائی کی جائے گی، اسی لیے متاثرہ سیکٹرز کے رہائشیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 10 سے 22 فروری کے دوران کم سے کم پانی کے استعمال کو یقینی بنائیں اور واٹر ٹینکس میں پانی کا ذخیرہ رکھیں۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ سیکٹرز کو متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی پوری کوشش کی جائے گی، تاہم اس دوران شہریوں سے سی ڈی اے کے ساتھ تعاون اور پانی کے کم سے کم استعمال کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا
سی ڈی اے حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ بھل صفائی مہم کے دوران شہری گاڑیاں اور فرش دھونے یا پانی کو ضائع کرنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر شہریوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے ڈیمز سے پانی کی سپلائی پہلے ہی کم کر دی گئی ہے تاکہ موجودہ زخیرے کو آئندہ مون سون تک استعمال کیا جاسکے۔
سی ڈی اے نے نے کہا ہے کہ شہری ایمرجنسی کی صورت میں واٹر سپلائی ہیلپ لائین نمبر 03357775444 پر بذریعہ واٹس ایپ میسیج کرسکتے ہیں یا ٹینکر کمپلینٹ کے لیے جی ٹین ٹینکر انکوائری 03361117255 یا 0519106085 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد بھل صفائی پانی کی سپلائی پانی کی کمی خان پور ڈیم سنگ جانی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سی ڈی اے سیکٹرز عارضی فراہمی معطل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پانی کی سپلائی پانی کی کمی خان پور ڈیم سی ڈی اے سیکٹرز فراہمی پانی کی سپلائی سی ڈی اے حکام اسلام ا باد خان پور ڈیم کے دوران باد کے کے لیے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران ہیٹ اسٹروک کا امکان
خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
پروویشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شدید گرم موسم کے باعث دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خطرناک ہیٹ ویو، بچاؤ کے لیے کیا احتیاط کی جائے؟
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا امکان ہے، کسان فصلوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، عوامی آگاہی مہم کےذریعے عوام کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج میں نہ نکلے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو فعال رکھنے کی ہدایت کریں، مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے لگے کیمپس میں کیا سہولت دی جارہی ہے؟
پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں، عوام سفر سے پہلے اپنی گاڑی کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں پریشر چیک کریں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 30 اپریل سے مغربی سسٹم صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا درجہ حرارت گرمی موسم ہیٹ اسٹروک