گوادر: ایرانی کشتی میں آتشزدگی، 3 جاں بحق، 20 افراد سمندر میں کود گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
(ویب ڈیسک) گوادر کے قریب پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی کشتی میں آگ لگ گئی جس کے باعث کشتی میں سوار افراد سمندر میں کود گئے۔
آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور کشتی میں سوار 20 افراد میں سے 16 افراد کو دوسری کشتی نے بچا لیا۔
تاہم، تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئےجبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق پشکان سے ہے اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔
مراکش کشتی حادثہ: جاں بحق چار پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں
حادثے کے فوراً بعد مقامی بحری فورسز اور دیگر کشتیوں نے بچاؤ کی کارروائیاں شروع کیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کشتی میں
پڑھیں:
گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی : پاک فوج کی کاوشوں کا مظہر
پاک فوج کی کاوشوں سے گوادر کے نوجوانوں کے لیے عالمی معیار کا ایک بے مثال تعلیمی ادارہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی خطے میں ترقی، تعلیم اور ہنرمندی کی علامت بن چکا ہے۔
یہ ادارہ 2005 سے گوادر اور مکران ڈویژن کے نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے، تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ہنر کا لوہا منوا سکیں۔
 
 کمانڈر گوادر ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے ہونہار طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں انہوں نے نوجوانوں کے عزم اور قابلیت کو سراہا۔ اس موقع پر کمانڈر گوادر ڈویژن نے کہا کہ یہاں کے طلبہ بین الاقوامی معیار کی تکنیکی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور یہی نوجوان پاکستان کے تابناک مستقبل کے معمار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کردار وطن کی تعمیر و ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ محنت ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔
 
 کمانڈر گوادر ڈویژن نے طلبہ کو نصیحت کی کہ اپنی صلاحیتیں علم و تحقیق کے فروغ میں صرف کریں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل اُن باصلاحیت نوجوانوں سے جڑا ہے جو اپنی کامیابی کے ساتھ وطن کی ترقی کا عزم رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پاک فوج کے اُس عزم و وژن کا مظہر ہے جو بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم، روزگار اور خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔