شہریوں کو پیٹرول اور ڈیزل کی کم مقدار دینے والے پیٹرول پمپس سیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ میں پیٹرول پمپ مافیاز کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم مقدار پر پٹرول دینے پر پمپس کے ڈسپینسرز کو سیل کردیا گیا ۔
پٹرول خریدنے والے شہریوں کو چوری سے بچانے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی کم مقدار دینے والے پمپس کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو نے افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں 12 یٹرول پمپس پر چھاپے مارے، جہاں شہریوں کو فروخت کیے جانے والے پٹرل کی درست مقدار کو چیک کیا گیا ۔
سٹوڈنٹس کیلئے خوشخبری، ہونہار سکالر شپ تمام صوبوں میں ملے گا
مہران ٹاؤن میں کم مقدار میں پیٹرول دینے پر ایک پیٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا، اس کے علاوہ صدر، آرام باغ، سول لائنز، گزری، ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی پٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی۔ شاہین کمپلیکس پر کم مقدار پر پٹرول دینے پر پیٹرول پمپ کے 2 ڈسپینسرز کو سیل کیا گیا، شارع فیصل پر قائم پٹرول پمپ بھی کم مقدار دینے والوں میں شامل ہے ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیٹرول پمپ
پڑھیں:
حب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس
(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع حب میں وندر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں شہری خوف زدہ ہوکرگھروں سے باہرنکل آئے۔
بلوچستان کے ضلع حب میں وندر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے صبح7 بجکر 15 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی ریکٹراسکیل پر شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 45 کلومیٹر سونمیانی کے جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری