پٹرول خریدنے والے شہریوں کےلیےاچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پٹرول خریدنے والے شہریوں کو چوری سے بچانے کے لیے سندھ حکومت نے پیٹرول پمپ مافیاز کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی کم مقدار دینے والے پمپس کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو نے پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے۔افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں 12 یٹرول پمپس پر چھاپے مارے گئے اور وہاں شہریوں کو فروخت کیے جانے والے پٹرل کی درست مقدار کو چیک کیا گیا۔
مہران ٹاؤن میں کم مقدار میں پیٹرول دینے پر پی ایس او پمپ کو سیل کردیا گیا، اس کے علاوہ صدر، آرام باغ، سول لائنز، گزری، ڈیفنس اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بھی پٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی۔شاہین کمپلیکس پر کم مقدار پر پٹرول دینے پر پی ایس او کے 2 ڈسپینسرز کو سیل کیا گیا، شارع فیصل پرقائم پی ایس او پٹرول پمپ بھی کم مقدار دینے والوں میں شامل ہیں۔
نیا بجٹ،سرکاری ملازمین کے لیےبڑی خبر
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت برقرار‘ ڈیزل 2.78روپے لٹرمہنگا
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی ) حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار ہے۔ 2 روپے78 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے لٹر مقرر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوا۔