اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 فروری 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ مجھے صحت خرابی کے باعث ضمانت پر رہا کیا گیا ، کوئی ڈیل نہیں ہوئی، 9مئی واقعے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ججز سے کرائی جائیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صحت خرابی کے باعث ضمانت پر رہا کیا گیا ، کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

9 مئی واقعے کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ججز سے کرائی جائیں۔ اعظم سواتی نے کہا کہ میں عمران خان کو پیغام دوں گا کہ آپ کو اعظم سواتی یا کسی اور لیڈر کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ قوم آپ کے ساتھ جڑ چکی ہے۔ اس ملک میں صرف ایک لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ وہ جب بھی حکم دے گا تو ملک میں تبدیلی آئے گی، عمران خان کی آشیرباد صوبائی حکومت کو حاصل ہے اور صوبائی حکومت اسی طریقے سے آگے بڑھے گی، جنید اکبر کو صوبائی صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہمارے ورکر کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے کیلئے مجھے 75کروڑ کی آفرکی گئی تھی، میں نے ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے آئینی ترمیم کی مخالفت کی تھی،ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کیلئے تیار ہوں،رہنماءپی ٹی آئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا ورکرز تھکتا نہیں۔

1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جذبہ نہیں دیکھا۔ یہ پارٹی ہم آن کرتے ہیں۔ میرے جیسے مڈل کلاس لوگ اوپر آتے ہیں۔روایتی برادری، حلقہ سب ختم ہوگیا جس پر عمران خان کا ہاتھ ہوگا وہی جیتے گا اور اسی سے سٹیبلشمنٹ و پارٹیوں کو مسئلہ ہے۔ تحریک انصاف کا ورکر سیاسی ورکر ہے نوکر نہیں۔ اپنا لگاتا ہے اپنا کھاتا ہے۔ کسی کا غلام نہیں۔ دیگر پارٹیوں کو جاگیر بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ تعالیٰ ہم مزاحمت کریں گے۔ پاکستانی عوام کا حق ہے جس کو ووٹ دینا چاہیے دے۔ میں کارکنان کو مایوس نہیں کروں گا اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوں۔ میری مضبوطی کی وجہ بھی کارکنان ہی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگا۔ جو ڈلیور کرےگا وہ پارٹی میں ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی اگر درست بات نہ مانی تو پارٹی صدارت چھوڑ دوں گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تحریک انصاف جنید اکبر کرتے ہوئے کہا کہ

پڑھیں:

اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان نے اپنی طلاق سے متعلق زیرِ گردش خبروں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے مقامی صحافی کو انٹرویو دیا اور علیحدگی سے متعلق اپنے ماضی کے بیان پر یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے خبر چلائی کہ میری اور ارباز کی طلاق ہوگئی، جبکہ میں نے اس وقت کہا تھا کہ آپ اس بارے میں ارباز سے سوال کریں، میں ارباز کے خلاف نہ کبھی گئی ہوں اور نہ جاؤں گی، وہ میرے بچوں کے باپ ہیں اور میں ابھی بھی ان کے نکاح میں ہوں۔اداکارہ خوشبو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ارباز نے مجھے طلاق نہیں دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل خوشبو نے ایک انٹرویو میں ارباز خان پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ارباز میرے لئے سب کچھ تھے لیکن جب بھی کسی مشکل وقت میں مجھے ان کی ضرورت پیش آئی تو وہ میرے ساتھ نہیں تھے، جس پر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میرا اور ارباز کا کوئی جھگڑا نہیں ہوا وہ بس بغیر بتائے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، انہیں گئے ہوئے 5 برس بیت چکے ہیں لیکن آج بھی وہ میری یادوں میں میرے ساتھ ہیں، مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ مجھے کئی برسوں سے انہیں دیکھنے کا موقع بھی نہیں ملا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • انتظامیہ نے حکومت کی ایماء پر کوئٹہ میں جلسے کی اجازت نہیں دی، تحریک تحفظ آئین
  • پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان کی سیکیورٹی کی ضامن مسلح افواج، یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
  • تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • پی ٹی آ ئی کی پرانی قیادت ’’ریلیز عمران خان‘‘ تحریک چلانے کیلیے تیار،حکومتی وسیاسی قیادت سے ملاقاتوں کا فیصلہ
  • شاہ محمود سے سابق پی ٹی آئی رہنماں کی ملاقات، ریلیز عمران تحریک چلانے پر اتفاق،فواد چوہدری کی تصدیق
  •  عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان
  • افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا: طلال چوہدری